ذرامسکرائیے
اُستاد(شاگرد سے) ’’سکول اتنی دیر سے کیوں آئے ہو،تمہارے سب دوست تو وقت پر آتے ہیں‘‘۔ شاگرد: ’’جناب!میں سب کے ساتھ نہیں آتا کیونکہ شیر تو اکیلا ہی آتا ہے‘‘۔اُستاد: ’’چل میرا شیر پُتر اب جلدی سے مُرغا بن جا‘‘۔٭٭٭٭
اُستاد(شاگرد سے) ’’بتائو سائنس دان کسے کہتے ہیں‘‘؟
شاگرد: ’’جس چیز میں سائنس رکھی جائے‘‘۔
٭٭٭٭
ماں نے بیٹے کو لیٹے دیکھ کر کہا: ’’تمہارے امتحان شرو ع ہونے والے ہیں اور تم ہو کہ رات دن سوتے رہتے ہو‘‘۔
بیٹے نے جواب دیا: ’’امی! ماسٹر صاحب نے کہا تھا کہ تم اس وقت ہی پاس ہو سکتے ہو جب دن رات ایک کر دو‘‘۔
٭٭٭٭
اُستاد(شاگرد سے) انڈے اور ڈنڈے میں کیا فرق ہے؟
شاگرد: ’’کوئی فرق نہیں‘‘۔
اُستاد: ’’وہ کیسے‘‘؟
شاگرد: ’’دونوں ہی کھانے کی چیزیں ہیں‘‘۔
٭٭٭٭
ماں(بیٹے سے) ’’میں باہر جا رہی ہوں، اگر میرے واپس آنے تک ہوم ورک نہ کیا ہوا تو میں مرغا بنائوں گی‘‘۔
بیٹا: ’’ٹھیک ہے امی!نان اور کولڈڈرنک میں لے آئوں گا‘‘۔
٭٭٭٭