آج کا پکوان:اسٹو بریانی
اجزاء :پیاز آدھا کلو،دہی آدھا کپ،مٹن سات سو پچاس گرام،کالا زیرہ ایک چائے کا چمچ،کیوڑہ ایک چائے کا چمچ،ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ،تلی پیاز دو کھانے کے چمچ، ادرک دو انچ کا ٹکڑا،پیلا رنگ ایک چٹکی،لہسن ایک پوتھی،سیلا چاول تین پاؤ،تیز پتہ دو عدد، ہری مرچ چھ سے آٹھ عدد،ثابت لال مرچ دس سے بارہ عدد،نمک حسب ذوق۔
ترکیب:سیلا چاول دو گھنٹے کیلئے بھگوئیں۔اب اس میں نمک،ثابت گرم مصالحہ اور لال مرچ ڈال کر تین کنی تک ابال لیں۔پیاز کو کاٹیں۔پھر اس میں گوشت،کٹا ادرک،لہسن،دہی،نمک اور ثابت گرم مصالحہ شامل کر کے پکائیں۔ایک دیگچی میں تھوڑا سا تیل ڈالیں۔اس کے بعد ابلے چاول ڈالیں۔اوپر سے اسٹو شامل کریں اور ہری مرچیں ڈال دیں دوبارہ اوپر سے ابلے چاول ڈالیں اور تھوڑا تیل چھڑک دیں۔آخر میں تلی ہوئی پیاز،کیوڑہ اور پیلا رنگ پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر چھوڑ دیں۔پیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔
چکن ساتے مونگ پھلی ساس
اجزاء:مرغی آدھا کلو،ادرک ایک انچ کا ٹکڑا،سویا ساس 2 چمچ،لیموں کا رس 2 چمچ،ہری مرچیں 3 عدد،مونگ پھلی بھنی ہوئی آدھی پیالی، براؤن شوگر ایک چمچ،نمک حسب ذائقہ،تیل 2 کھانے کے چمچ۔
مونگ پھلی ساس:مونگ پھلی بھنی ہوئی آدھی پیالی، لہسن چوپ 2 کھانے کے چمچ،سویا ساس 4 کھانے کے چمچ،براؤن شوگر 1 کھانے کا چمچ،لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ،ہری مرچیں 4 عدد،تیل 2 کھانے کے چمچ
ترکیب:بلینڈر میں ساس کے تمام اجزا ڈال کر مکس کر لیں۔ اس کے بعد بلینڈر میں ادرک، سویا ساس، لیموں کا رس، ہری مرچیں، مونگ پھلی، براؤن شوگر، تیل اور نمک ڈال کر مکس کرلیں۔ اب اسی پیالے میں پسا ہوا مصالحہ اور مرغی کی بوٹیا ں ڈال کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پین میں تل لیں اور ساس کے ساتھ پیش کریں۔