بچوں کا انسائیکلوپیڈیا
طوفان اتنی تیز بارش کیوں برساتے ہیں؟ طوفان پانی سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ پانی وہ گرم سمندر کے اوپر چلنے والی ہوائوں سے لیتے ہیں۔پھر اسے بارش کی شکل میں زمین پر برساتے ہیں۔جب طوُفان سمندر سے خشکی کی طرف حرکت کرتا ہے تو وہ تیز بارش اور ہوا ساتھ لاتا ہے۔
اور چند گھنٹوں کے اندر لوگوں کی زندگی اور املاک کو زبردست نقصانات پہنچا دیتاہے۔نہایت تیز بارش اور تیز ہوا،طوفان کے درمیانی حصے سے یعنی اس کی آنکھ کے کنارے سے آتی ہے۔کبھی کبھی بارش اس قدر طوفانی اور زبردست ہوتی ہے کہ سیلابی ریلا بندوںکا پانی بھی اپنے ساتھ شامل کر کے گاڑیاں اور انسان سب کو بہا لے جاتا ہے۔ یہ جھکّڑاِس قدر تیز ہوتے ہیں کہ عمارتوں اوردرختوں کو بھی گرا دیتے ہیں۔
مُون سُون ہوا کسے کہتے ہیں؟
گرمیوں میں ایک گرم ہوا جسے مُون سُون کہتے ہیںچلتی ہے جو تیز بارش لاتی ہے۔مُون سُون موسم میں زمین پر ہوا گرم ہو کر اُوپراٹھتی ہے اور سمندر کی گرم اور نم ہوا کو کھینچ لاتی ہے۔
جب یہ ہوا اُوپرجاتی ہے تو اس کے بخارات بارش برسانے والے بادل بن جاتے ہیں۔ جب تک ہوا اس سمت میں چلتی رہتی ہے بارش ہوتی رہتی ہے۔
پہاڑوں پر ہمیشہ سردی
کیوں ہوتی ہے؟
سورج زمین کی سطح کو گرم کر دیتا ہے اور یہ گرمی زمین کے کچھ اُوپر موجود ہوا کو گرم کر دیتی ہے۔جب گرم ہوا پہاڑوں کی طرف جاتی ہے تو وہ اس گرمی کو ہوا کے پھیلائو کیلئے استعمال کرتی ہے۔ اس طرح درجہ حرارت گر جاتا ہے۔ پہاڑوں پر جب پھیلی ہو ئی ہوا جس کی گیسیں وسیع علاقے میں بکھر جاتی ہیں،سورج کی گرمی کو زمین کے نزدیک کی ہوا کی طرح اپنے اندر جذب نہیں کر سکتیں تو سردی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔