پھولوں کی خوشبو

پھولوں کی خوشبو اس کی پتیوں سے پیدا ہوتی ہے۔
ان پتیوں کے اندر چھوٹے چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں جن میں غدود ایک خاص قسم کا تیل پیدا کرتے ہیں۔ یہ تیل مسلسل بخارات میں بدل کر اُڑتا رہتا ہے۔ یہی خوشبو ہے جب پھول اپنی عمر پوری کرکے مر جاتے ہیں تو اس کی پتیوں کے سوراخوں میں موجود غدود یہ تیل پیدا کرنا بند کر دیتے ہیں۔ یوں خوشبو ختم ہو جاتی ہے۔