آج کا پکوان: کشمیری مٹن پلائو

اجزاء:گوشت1/2 کلو، چاول1/2کلو، گاجر1/2کلو، کُٹی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ، کشمش چار کھانے کے چمچ، گھی1/2کپ،نمک ایک چائے کا چمچ،بادام سو گرام، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، پسا گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ، پیاز ایک عدد،تیل دو کھانے کے چمچ،چینی دو کھانے کے چمچ
ترکیب: پہلے بکرے کے گوشت میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اُبالیں،پھر گھی میں پیاز برائون کر کے اس میں گوشت اور نمک شامل کر دیں۔جب اس میں اُبال آ جائے تو بھیگے ہوئے چاول،پسا گرم مصالحہ اور کُٹی کالی مرچ ڈال کر پکائیں اور دم پر رکھ دیں۔اس کے بعد گاجر کو لمبائی میں کاٹ کر اس میں کشمش،بادام،تیل اور چینی ملا کر دو منٹ پکا لیں،پھر اسے دم والے چاولوں پر ڈال کر چولہا بند کر دیں۔آخر میں اسے مکس کر کے ڈش میں نکال لیں۔
گلاب جامن
اجزاء :میدہ(چھنا ہوا) 2 پیالی، کھانے کا سوڈا 4/1 چائے کا چمچ، پسی ہوئی الائچی ایک چٹکی، انڈہ ایک عدد، گھی2 کھانے کے چمچ، تیل تلنے کے لئے، چاندی کے ورق،بادام پستے سجانے کے لئے۔
شیرے کے اجزاء: چینی2/1 کلو، پانی2 پیالی،چھوٹی الائچی4 عدد۔
ترکیب:دیگچی میں شیرے کے اجزاء ملا کر ایک تار بننے تک پکائیں اور چولہے سے بنالیں۔ میدے میں سوڈا، الائچی انڈہ اور گھی ملا کر گوندھ لیں۔ اس آمیزے کی چھوٹی چھوٹی بالز بنالیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں انہیں سنہری تل کر شیرے میں شامل کردیں۔ تھوڑی دیر بعد گلاب جامن کو نکال کر سرونگ ڈش میں ڈالیں۔ اسے چاندی کے ورق، بادام پستے سے سجا کر پیش کریں۔