بنانا اسمودی ماسک

بالوں کا گرنا، بے جان ہوجانا،خواتین کا ایک باہمی مسئلہ ہے۔آج میں آپ کو ایک ایسے ماسک کے بارے میں بتانے جا رہی ہوں جو آپ باآسانی گھر پر تیار کر سکتی ہیں۔ اس سے آپ کیمیائی مرکبات کے مضر اثرات سے بچ سکتی ہیں اور قدرتی و نباتاتی عناصر سے اپنے بالوں کو خوبصورت بنا سکتی ہیں۔
’’بنانا اسمودی‘‘ آپ نے اکثر پی بھی ہو گی مگراس کا ماسک آپ کے بالوں کیلئے بہت ہی زبردست چیز ہے۔ اس کو تیار کرنے کا طریقہ نوٹ کر لیں۔ ایک انڈے میں شہد اور کیلا ملائیں اور تین کھانے کے چمچ تازہ دودھ اور پانچ کھانے کے چمچ زیتون کا تیل ملائیں۔ اس ماسک کو آدھا گھنٹہ لگائے رکھنا کافی ہو گا اور پھر نیم گرم پانی سے صاف کریں بعد میں شمپو کریں۔ دہی کا ماسک انڈے کی سفیدی میں دہی ملا کر پھینٹیں اور صرف 15 سے 45 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر شیمپو کر لیں۔
نرم کیلے اور بادام کا ماسک :ایسی خواتین جن کے بال خشک رہتے ہوں اور بدلتا موسم مزید قیامت معلوم ہوتا ہو۔ ان کے گھر پر اگر نرم کیلے جمع ہوں تو انہیں ضائع کرنے کے بجائے بادام دس دانے بھگو کر پیس لیں اور کوئی بھی تیل جو وہ لگاتی ہوں اس میں ملا کر بالوں میں آدھا گھنٹہ لگالیں۔ اس نرم سے کیلے میں اتنی طاقت ہے کہ آپ کے بالوں کی خشکی ہڑپ کر جائے گا اور چمکدار نرم و ملام بالوں کو دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گی۔