مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


صاحب نصاب زکوٰۃ نہیں لے سکتا سوال : مجھے مکان خریدناہے میری ساس اپنافلیٹ بیچ رہی ہے 9لاکھ کا فلیٹ 7لاکھ میں بیچنے کوتیارہے میرے پاس بیوی کا زیور تقریباً ڈیڑھ لاکھ مالیت کاہے اورکیش1 لاکھ ہے جس کی میں زکوٰۃ نکال چکا ہوں۔ یہ ٹوٹل تقریباً اڑھائی لاکھ کی رقم بنتی ہے۔ فلیٹ خریدنے کیلئے 7 لاکھ چاہئے کیامیں اپنے سیٹھ سے اڑھائی لاکھ زکوٰۃ مکان خریدنے کیلئے لے سکتا ہوں۔جب زندگی میں میرے پاس رقم آئی توواپس بھی کرنے کوتیارہوں۔ اس کے علاوہ مجھے مزیدبھی رقم قرض لیناہوگی، برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔ (محمدرفیق ،کراچی )

جواب: آپ صاحب نصاب ہیں، آپ پر زکوٰۃ واجب ہے، آپ کیلئے زکوٰۃ لینا جائز نہیں۔ اگر زکوٰۃ کی رقم اپنے سیٹھ سے بطورقرض لیں گے تواس سے آپ کے سیٹھ کی زکوٰۃ ادانہیں ہوگی۔

وِگ لگا کر نماز پڑھنا 

سوال:کیاوگ پہن کرنمازپڑھنا جائز ہے؟ (عبدالرئوف، مرید کے)

جواب:اگریہ وگ انسانی بالوں کی ہو تو اس کا استعمال شرعاً جائز نہیں۔ اگر کسی جانور کے بالوں کی ہو یا مصنوعی بال ہوں تو اس کی گنجائش ہے (احسن الفتاویٰ، 75/8) تاہم نمازتوبہرصورت ہوجائے گی، البتہ جس صورت میں اس کا پہننانا جائز ہے اس صورت میں نماز مکروہ ہو گی۔ واضح رہے کہ وضو کرتے وقت اسے اتارنا ضروری ہے کیونکہ اس پر مسح کرنے سے وضو نہ ہوگااوروضونہ ہونے کی وجہ سے نمازبھی نہ ہوگی۔

قرآن کی قسم کھانا

سوال :کیا قرآن کی قسم کھانے سے یا قرآن اٹھانے سے قسم لازم ہوتی ہے یا نہیں؟ کفارہ آتا ہے یا نہیں، مثلا ًکوئی کہے کہ میں قرآن کی قسم کھاتا ہوں کہ میں فلا ں کے گھر میں داخل نہیں ہوں گا، اگر وہ داخل ہوجائے تو پھر کیا حکم ہے ؟

جواب :قرآن کی قسم کھانے سے قسم لاگو ہو جاتی ہے۔ اگر اس قسم کو توڑے گا تو کفارہ بھی لازم ہوگا۔اگر مذکورہ صورت میں جب یہ شخص اس کے گھرمیں داخل ہوگا تو قسم ٹوٹ جانے کی وجہ سے کفارہ لازم ہوگا۔ تاہم قرآن کریم کو محض ہاتھ میں اٹھاکر بغیر قسم کھائے کوئی بات کہنے سے قسم نہیں ہوتی ۔

چین والی گھڑی پہن کر نماز پڑھنا 

سوال :میں نے ایک جگہ پڑھا ہے کہ گھڑی کے چین کے ساتھ نماز پڑھنا مکروہ ہے، کیا یہ بات درست ہے (محمد نعیم، کراچی)

جواب :چین والی گھڑی پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے(وفی الشامیہ، ص 419، ج1 )۔

ٹیبل پر شیشے کے نیچے

 قرآنی آیات رکھنا 

سوال : کرسی ٹیبل پر کام کرنے والے حضرات ٹیبل پر لگے ہوئے شیشے کے نیچے قرآنی آیات اور اللہ تعالیٰ کے نام رکھ لیتے ہیں، کیا قرآنی آیات اور اللہ تعالیٰ کے نام کے اوپر فائلیں اور دیگر چیزیں رکھ لینا جائز ہے؟ (جنید)

جواب :قرآنی آیات واحادیث ٹیبل پر رکھے ہوئے شیشے کے نیچے نہیں رکھنی چاہئیں کیونکہ اس سے ان کی بے ادبی ہونے کا قوی امکان ہوتا ہے ۔

 والدین کی زندگی میں فوت ہونے

  والی اولادکی اولاد کا میراث میں حصہ نہیں 

سوال :اگر کسی شخص کی بیٹی کا ان کی زندگی میں انتقال ہوجائے اور اس عورت کی ایک بیٹی ہو تو جب اس شخص اور اس کی بیوی یعنی عورت کی ماں کی وفات کے بعد اس کی نواسی یعنی اس کی بیٹی کی بیٹی کو والدین کی وراثت میں حصہ ملے گا ؟قرآن و حدیث میں کیا فرمان ہے؟ (ہارون رشید، ملتان)

جواب : والدین کی زندگی میں انتقال کرنے والے بیٹے یا بیٹی کا والدین کی میراث میں شرعاً حق نہیں لہٰذاصورت مسئولہ میں مذکورہ شخص اور اس کی بیوی کی زندگی میں وفات پاجانے والی بیٹی کی اولاد کا اس عورت کی والدہ کی میراث میں حصہ نہیں ہے (صحیح مسلم،43/2)۔

سانس کی تکلیف کی وجہ سے تیمم کر

کے پڑھی گئی نمازیں لوٹانا ضروری نہیں!  

سوال :سانس کی تکلیف کی وجہ سے کیا میں پانی کے بجائے تیمم کرسکتا ہوں؟ کیونکہ پانی کے استعمال سے تکلیف زیادہ ہو جاتی ہے۔ جب طبیعت ٹھیک ہوجائے تو کیا ان نمازوں کو دوبارہ دہرانا تو نہیں پڑے گا؟ (فواد وسیم، لاہور)

جواب :جی آپ تیمم کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں، نیز تندرستی کے بعد یہ نمازیں آپ کو دہرانا نہیں پڑیں گی ۔(تیمم ،ھندیہ، ج1، ص 68)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

خود اعتمادی، خواتین کی معاشرتی ضرورت

خود اعتمادی ہر شخص کی شخصیت، کامیابی اور ذہنی سکون کا بنیادی جزو ہے۔ یہ وہ صلاحیت ہے جو انسان کو اپنے فیصلوں، خیالات اور احساسات پر یقین کرنے کی ہمت دیتی ہے۔

شال، دوپٹہ اور کوٹ پہننے کے سٹائل

سردیوں کا موسم خواتین کے فیشن میں تنوع اور نفاست لے کر آتا ہے۔ اس موسم میں شال، دوپٹہ اور کوٹ نہ صرف جسم کو گرم رکھتے ہیں بلکہ شخصیت، وقار اور انداز کو بھی نمایاں کرتے ہیں۔ درست سٹائل کا انتخاب خواتین کے لباس کو عام سے خاص بنا سکتا ہے۔

آج کا پکوان:فِش کباب

اجزا : فش فِلے : 500 گرام،پیاز :1 درمیانہ (باریک کٹا ہوا)،ہری مرچ : 2 عدد (باریک کٹی)،ہرا دھنیا : 2 چمچ،ادرک لہسن پیسٹ :1 چمچ،نمک : 1 چمچ،لال مرچ پاؤڈر : 1چمچ،کالی مرچ : آدھا چائے کا چمچ،زیرہ پاؤڈر : 1 چائے کا چمچ،دھنیا

5ویں برسی:شمس ُ الرحمن فاروقی ، ایک عہد اور روایت کا نام

جدید میلانات کی ترویج و ترقی میں انہوں نے معرکتہ الآرا رول ادا کیا

مرزا ادیب ،عام آدمی کا ڈرامہ نگار

میرزا ادیب کی تخلیقی نثر میں ڈراما نگاری کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے بصری تمثیلوں کے ساتھ ریڈیائی ڈرامے بھی تحریر کیے۔ اردو ڈرامے کی روایت میں ان کے یک بابی ڈرامے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

35ویں نیشنل گیمز2025:پاک آرمی 29ویں بار فاتح

آرمی نے196گولڈ میڈلز اپنے نام کئے،واپڈا نے84اورنیوی نے36طلائی تمغے جیتے