ذرا مسکرائیے

تحریر : روزنامہ دنیا


فریج میں صرف ایک انڈہ تھا۔ ماں نے وہی ابالا اورناشتہ تیار کرکے میز پر رکھ کر اپنے دونوں بیٹوں کیچو اور میچو کو آواز دی کہ آکر ناشتہ کر لو۔ دونوں بچوں نے ایک انڈہ دیکھ کر لڑنا شروع کردیا۔ ہر بچہ چاہتا تھا کہ انڈہ اسے ملے۔

ماں نے کہا ‘‘بچو ! آپ کو پتہ ہے کہ اچھے بچے ایسے موقعوں پر کیا کرتے ہیں؟‘‘

‘‘کیا کرتے ہیں ؟‘‘ دونوں بچوں نے بیتابی سے پوچھا۔

‘‘اچھے بچے اپنے بھائی کو کہتے ہیں: یہ انڈہ تم کھا لو، میں کل کھالوں گا ‘‘۔

اس پر کیچو جلدی سے میچو کو بولا ‘‘ میچو ! تم اچھے بچے بن جاؤ‘‘۔

…٭٭…

ایک نوکر اپنے مالک سے بولا: ’’صاحب آج کچہری میں دو دس دس کے نوٹ ملے ہیں‘‘۔

مالک بولا: ’’ ارے وہ نوٹ نقلی ہیں‘‘۔

نوکر بولا: ’’ جی ہاں مجھے معلوم ہے کہ وہ نقلی نوٹ ہیں، اس لئے تو بتایا ہے‘‘۔

…٭٭…

وقاص: ’’ عاصم بھائی، آپ کے پیپر کیسے ہوئے اور کتنے نمبر آئے ؟‘‘

عاصم : ’’ میں پیپر حل کرنا بھول گیا اور ہمارے ٹیچر نمبر لگانے بھول گئے‘‘۔

…٭٭…

سپاہی کوئلہ کے بیوپاری سے: ’’ تم کوئلہ بلیک کرتے ہو؟‘‘

کوئلہ والا: ’’ جی سرکار! ہم کہاں بلیک کرتے ہیں یہ قدرتی طور پر بلیک ہوتا ہے‘‘۔

…٭٭…

باپ: ’’ ہر شخص صفائی کو پسند کرتا ہے‘‘۔

بیٹا: ’’لیکن امی کو صفائی بالکل پسند نہیں ہے‘‘۔

باپـ’’ وہ کیوں؟‘‘

بیٹا: ’’ آج میں نے الماری میں رکھا ہوا حلوہ صاف کیا تو امی نے میری مرمت کر ڈالی‘‘۔

…٭٭…

پولیس کا سپاہی ایک چور سے ’’اتنی مار کھا کر بھی تو ہنس رہاہے‘‘؟

چور: ’’ جی ہاں مصیبت میں ہی مسکرانا بہادری ہے‘‘۔

…٭٭…

ایک لڑکا۔’’تمہارا ہاتھ کیسے ٹوٹ گیا؟‘‘

دوسرا لڑکا ’’ تمہیں وہ سیڑھی نظر آ رہی ہے؟‘‘

پہلا لڑکا۔’’ ہاں بھئی نظر آ رہی ہے‘‘۔

دوسرا لڑکا۔’’ لیکن مجھے نظر نہیں آئی تھی‘‘۔

…٭٭…

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

خود اعتمادی، خواتین کی معاشرتی ضرورت

خود اعتمادی ہر شخص کی شخصیت، کامیابی اور ذہنی سکون کا بنیادی جزو ہے۔ یہ وہ صلاحیت ہے جو انسان کو اپنے فیصلوں، خیالات اور احساسات پر یقین کرنے کی ہمت دیتی ہے۔

شال، دوپٹہ اور کوٹ پہننے کے سٹائل

سردیوں کا موسم خواتین کے فیشن میں تنوع اور نفاست لے کر آتا ہے۔ اس موسم میں شال، دوپٹہ اور کوٹ نہ صرف جسم کو گرم رکھتے ہیں بلکہ شخصیت، وقار اور انداز کو بھی نمایاں کرتے ہیں۔ درست سٹائل کا انتخاب خواتین کے لباس کو عام سے خاص بنا سکتا ہے۔

آج کا پکوان:فِش کباب

اجزا : فش فِلے : 500 گرام،پیاز :1 درمیانہ (باریک کٹا ہوا)،ہری مرچ : 2 عدد (باریک کٹی)،ہرا دھنیا : 2 چمچ،ادرک لہسن پیسٹ :1 چمچ،نمک : 1 چمچ،لال مرچ پاؤڈر : 1چمچ،کالی مرچ : آدھا چائے کا چمچ،زیرہ پاؤڈر : 1 چائے کا چمچ،دھنیا

5ویں برسی:شمس ُ الرحمن فاروقی ، ایک عہد اور روایت کا نام

جدید میلانات کی ترویج و ترقی میں انہوں نے معرکتہ الآرا رول ادا کیا

مرزا ادیب ،عام آدمی کا ڈرامہ نگار

میرزا ادیب کی تخلیقی نثر میں ڈراما نگاری کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے بصری تمثیلوں کے ساتھ ریڈیائی ڈرامے بھی تحریر کیے۔ اردو ڈرامے کی روایت میں ان کے یک بابی ڈرامے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

35ویں نیشنل گیمز2025:پاک آرمی 29ویں بار فاتح

آرمی نے196گولڈ میڈلز اپنے نام کئے،واپڈا نے84اورنیوی نے36طلائی تمغے جیتے