پہیلیاں
پانی نیچے سے لے کر آتا ہے ہانپ جاتا ہے کانپ جاتا ہے پانی لیتا ہے جب کوئی اس سے
شور کرتا ہے غل مچاتا ہے
(پانی کا پمپ)
سب نے دیکھا ہے ان کو
ایک نہیں بلکہ ہیں دو
آگے پیچھے آتے ہیں
آپس میں مل جاتے ہیں
(دروازے کے پٹ)
اونچے ٹیلے پر وہ گائے
پیٹ سب اس کا بھرنے آئے
جتنا چاہو اسے کھلائو
وہ کہتی ہے اور بھی لائو
(آٹا پیسنے کی مشین)
ایک کھیتی کی شان نرالی
فصل ہے سب کی دیکھی بھالی
کاٹو بیشک جتنی بار
آپ سے آپ ہو پھر تیار
(بال)