ذرا مسکرائیے

استاد: دہلی میں قطب مینار ہے۔ ایک لڑکا کلاس میں سورہا تھا استاد نے اسے اٹھایا اورغصے سے پوچھا۔ بتائو میں نے ابھی کیا کہا ہے۔شاگرد: دہلی میں کتا بیمار ہے۔٭٭٭
ایک طالب علم نے اپنے ساتھی سے پوچھا: بھئی پیپرز کب ہو رہے ہیں۔
دوست نے جواب دیا، اگلے ماہ سے۔
کوئی تیاری بھی کی ہے۔
ہاں، ایک نیا قلم خریدا ہے، نئے کپڑے سلوائے ہیں، نیا جوتا اور نئی گھڑی خریدی ہے۔
٭٭٭
استاد: بھینس کی کتنی ٹانگیں ہوتی ہیں۔
شاگرد: سر یہ تو کوئی بے وقوف بھی بتادے گا۔
استاد: اسی لیے تو تم سے پوچھ رہا ہوں۔
٭٭٭