گھریلو ٹوٹکے (بیوٹی، صحت، گھر داری)
جلد کے لیے:دہی اور ہلدی ملا کر ہفتے میں 2 بار لگائیں، جلد صاف اور نکھری رہے گی۔رات کو سونے سے پہلے عرق گلاب سپرے کریں جلد ہائیڈریٹ رہے گی۔
بالوں کے لیے:ناریل کا تیل نیم گرم کر کے ہفتے میں 2 بار مساج کریں بال مضبوط ہوں گے۔میتھی دانہ رات بھر بھگو کر صبح پیس کر بالوں میں لگائیں خشکی ختم ہوگی۔
گھر داری کیلئے: فریج میں لیموں کا ٹکڑا رکھیں بدبو نہیں آئے گی۔ اگر برتنوں پر ضدی چکنائی ہو تو گرم پانی میں لیموں اور نمک ڈال کر دھوئیں۔
آنکھ میں کوئی چیز چلی جائے تو: اگر آنکھ میں کوئی چیز یاتنکا وغیرہ پڑ گیا ہے اور نہیں نکل رہا تو اس کو نکالنے کے لیے کیسٹر آئل کا ایک قطرہ آنکھ کے کنارے پر ڈال دیں اور یاد رکھیں یہ قطرہ آنکھ کے اندر نہیں ڈالنا، کنارے پر ڈالنا ہے، تاکہ خودبخود گر جائے۔ یہ ٹوٹکا تھوڑی ہی دیر میں آپکی آنکھ کو صاف کر دے گا اور تکلیف سے راحت کا باعث بنے گا۔
تنکا یا شیشہ چبھ جائے تو: ہاتھ پر، پاؤں پر یا جسم کے کسی حصے پر شیشہ یا لکڑی کا کوئی باریک تنکا چبھ جائے تو وہ جہاں تکلیف دہ ہوتا ہے وہیں چھوٹا ہونے کے باعث آسانی سے نکلتا بھی نہیں ، ایسے موقع پر شیشے کی کوئی بوتل لیکر اس میں کنارے تک گرم پانی ڈال کر متاثرہ جگہ پر رکھ کر دبا ؤ ڈالیں تاکہ تھوڑا ویکیوم پیدا ہو اس سے متاثرہ جگہ کی جلد میں کھنچاؤ پیدا ہو گا اور گرم بھاپ چبھے ہوئے تنکے کو باہر کھینچ لے گی۔
شیشہ ٹوٹ جائے تو: شیشے کا گلاس وغیرہ ٹوٹ جائے تو ویکیوم کلینر یا جھاڑو سے صفائی کرتے وقت اس بات کا خدشہ رہتا ہے کہ باریک کانچ صاف نہیں ہوگا، ایسے موقع پر نرم اور گیلے کپڑے کا استعمال کریں اور کپڑے سے شیشے کو صاف کر دیں اس سے تمام باریک ذرات کپڑے پر چپک جائیں گے اور بہترین صفائی ہو جائے گی بعد میں وہ کپڑا پھینک دیں تاکہ جلد کٹ لگنے سے محفوظ رہے۔