نصیحت آموز باتیں
٭…جب بھی کسی شخص سے ملیں تو گفتگو شروع کرنے سے پہلے سلام کریں ۔
٭…جب کسی دوست کے گھر پر وقت گزاریں تو واپس آتے وقت میزبان دوست کے کے والدین کا میزبانی کرنے پر شکریہ ادا کریں۔
٭…بند دروازہ کھول کر کسی کے کمرے میں داخل ہونا اچھی بات نہیں ہوتی۔ پہلے دروازہ کھٹکھٹائیںاور پھر اندر بیٹھے افراد کے جواب کا انتظارکریں۔
٭… کسی بھی صورت میں اپنی زبان پر غیر مہذب الفاظ مت آنے دیں۔
٭… اگر کوئی کسی بچے کا مذاق اڑارہا ہو تو آپ اس کے ساتھ شامل نہ ہوں۔ یہ عمل آداب و اخلاق کے دائرے میں نہیں آتا۔