ذرا مسکرائیے
طفیل: سنائو بھئی کمال نتیجہ کیسا رہا؟ کمال: میں تو پاس ہو گیا ہوں۔ تم سنائو۔ طفیل: کیا سنائوں، میرے تو نام کا پہلا حرف ہی اڑ گیا۔٭٭٭
استاد (شاگرد سے): ‘’تم یہ گدھا کلاس میں کیوں لائے ہو؟’‘
شاگرد: ‘’جناب ! میرے ابو نے بھیجا ہے۔
’‘ استاد (غصے سے): ‘’ لیکن کیوں؟
شاگرد: ‘’ میں نے کل ابو سے کہا تھا کہ ہمارے استاد کہتے ہیں کہ میں نے بڑے بڑے گدھوں کو انسان بنا دیا ہے تو ابو نے انسان بنانے کیلئے یہ گدھا بھیجا ہے۔
٭٭٭
بچہ:(روتے ہوئے دادی سے) مجھے علی نے مارا ہے۔
دادی جان:(غصہ سے) کہاں ہے وہ میں اسے کچا چبا جائوں گی۔
بچہ:(معصومیت سے) دادی جان آپ کے منہ میں دانت تو ہیں نہیں۔
٭٭٭