کالے بادل آئیں گے
کالے بادل آئیں گے آ کر مینہ برسائیں گے مینہ میں لوگ نہائیں گےکالے بادل آئیں گے
مینہ برسے گا ٹپ ٹپ ٹپ
ساز بجے گا ٹپ ٹپ ٹپ
ہم ناچیں گے گائیں گے
کالے بادل آئیں گے
بلبل گانا گائے گی
کوئل راگ سنائے گی
مینڈک بھی ٹرّائیں گے
کالے بادل آئیں گے
(صوفی غلام مصطفی تبسم)