انمول موتی
٭…اگر روزی عقل سے حاصل کی جاتی تو دنیا کے تمام بے وقوف بھوکے مر جاتے۔
٭…جھگڑے بھی بچوں کی طرح ہوتے ہیں، انہیں پالتے رہیں تو بڑے ہو جاتے ہیں۔
٭…علم سیکھو ہی نہیں اس پر عمل بھی کرو کہ باعمل فرد کو عزت، عظمت اور بھلائی عطا ہوتی ہے۔
٭…دولت کا بہترین مصرف اسے نیک کاموں میں صرف کرنا ہے۔
٭…نیکی کرتے وقت بدلے کی توقع مت کرو کیونکہ اچھائی کا بدلہ انسان نہیں بلکہ اللہ دیتا ہے۔
٭…دل کی سب سے بڑی بیماری حسد ہے۔
٭…جھوٹ بولتے بولتے آخر کار انسان، انسانیت سے گر جاتا ہے۔
دولت کی حفاظت تم کرتے ہو جبکہ علم تمہاری حفاظت کرتا ہے۔