مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


آدھی بڑی آیت نماز میں تلاوت کرنا سوال: نماز میں ایسی آدھی آیت پڑھ لینا جو 3چھوٹی آیتوں کے برابر ہو درست ہے یا نہیں، کیا اس سے نماز ہوجائے گی؟ (محمد اسماعیل، ملتان)

جواب :جی ہاں ایسی صورت میں نماز ہو جائے گی تاہم آیت کو مکمل کرلینا بہتر ہے۔ (وفی الشامیہ، ج1، ص 538)، (فی الھندیہ، ج1، ص 78)

 سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح 

سوال : کیا سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح جائز ہے ؟

جواب :جی ہاں سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح شرعا ًجائز ہے۔ (دیکھئے امدادالاحکام ج2، ص 247)

میت کو غسل کے دوران خون 

نکلنے پر دوبارہ غسل دینا

سوال :میت کو غسل کے بعد اگر اس کے جسم سے خون نکل آئے تو کیا غسل دوبارہ دینا ہوگا ؟اگر میت کے ناک سے خون نکل آئے تو کیا کیا جائے؟ (بدر جمیل، لاہور)۔

جواب :نہیں غسل دوبارہ دینا ضروری نہیں صرف اسی حصے کو صاف کرلینا کافی ہے البتہ ناک، کان وغیرہ میں روئی رکھ دی جائے تو کوئی حرج نہیں ۔(فی الدر مع الرد، ج2،ص 98)

شوہر کے مرنے کے بعد

 بیوی کیلئے چہرہ دیکھنا 

سوال :بیوی شوہر کے مرنے کے بعد اسکا چہرہ دیکھ سکتی ہے یا نہیں ؟نیز غسل دینے کا بھی بتادیں کہ کیا بیوی اپنے شوہر کی میت کو غسل دے سکتی ہے ؟(جنید نعیم ،کراچی)

جواب :دیکھ سکتی ہے اور اسے غسل بھی دے سکتی ہے ۔(وفی الدر المختار)

چھوڑدینے کے الفاظ

 سے طلاق کا مسئلہ 

سوال :میں نے غصے میں اپنی بیوی کو ایک بار یہ کہا کہ ’’میں نے تجھے چھوڑ دیا‘‘۔ اس طرح کہنے سے کیا بیوی پر کوئی طلاق تو نہیں ہوتی ؟(حسن علی، لاہور)

جواب :ایک مرتبہ مذکورہ الفاظ کہنے سے آپ کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہوگئی ہے، اب اگر عدت (3 ماہواریاں)گزرنے سے پہلے پہلے رجوع کرنا چاہیں تو رجوع کر کے حسب سابق دوبارہ میاں بیوی کی طرح زندگی گزارسکتے ہیں۔ تاہم ایسی صورت میں آئندہ کیلئے آپ کو صرف 2طلاقوں کا اختیار ہو گا، لہٰذا آئندہ طلاق کے معاملے میں سخت احتیاط کرنا لازم ہے (فتاویٰ عثمانی، ج2، ص361)

سگریٹ کے کاروبار کی شرعی حیثیت

سوال:میں سگریٹ کی کمپنی میں کام کرتا ہوں اوربعض لوگ مجھے کہتے ہیں کہ یہ کام ٹھیک نہیں۔ آپ میری مکمل رہنمائی فرما دیں (عبیدرضا، کراچی)

جواب:سگریٹ اورتمباکوکااستعمال ضرورت کی وجہ سے مباح اوربلاضرورت مکروہ تنزیہی یعنی خلاف اولیٰ ہے۔ بہرحال چونکہ اس کا استعمال شرعاًناجائز نہیں ہے اس لئے اس کی خرید و فروخت اوراس کی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی شرعاً حلال ہے۔(فتاویٰ تنقیح الحامدیہ ،366/2)۔

زلزلے میں مرنے والے شہید ہیں 

سوال :جو لوگ زلزلے میں مرجاتے ہیں، اسلام کی رو سے وہ لوگ شہید ہیں یا نہیں؟ (نصیر، آزاد کشمیر)

جواب :کئی احادیث سے یہ واضح ہوتا ہے کہ جو مسلمان کسی عمارت وغیرہ کے نیچے دب کر مرجائے وہ شہید ہے ۔اور چونکہ زلزلے میںبھی لوگ عمارتوں کے نیچے دب کر مرتے ہیں لہٰذا زلزلے میں مرنے والا مسلمان انشاء اللہ آخرت کے اعتبار سے شہید ہی ہے۔ (صحیح البخاری، ج1، ص397)

خرچہ لازم نہیں

سوال: کیا دوسرے شوہر پر بیوی کی پہلی اولاد کا خرچہ کرنا شر عاً لازم ہے؟ یعنی ایک عورت کو اس کے شوہر نے طلاق دے دی تھی۔ پھر اس عورت نے دوسرے مر د سے نکاح کیا۔ اب اس عورت کے پہلے شوہر سے جو اولاد ہے اس کا نان و نفقہ اس دوسرے شوہر پر ہے یا نہیں؟ (حسن شاہ)

جواب :دوسرے شوہر پر بیوی کی پہلی اولاد کا نان و نفقہ شرعاً لازم نہیں ہے۔تاہم اگر وہ خرچ کرے تو یہ اس کیلئے اجر و ثواب کا ذریعہ ہو گا ۔ (امد اد الاحکام ج 2 ص889)

مخصو ص ایام میں طواف درست نہیں 

سوال : اگر عورت عمرہ پر جائے اور وہ عمرہ کر چکی ہو۔ عمرہ کے بعد اس کے مخصوص ایام شروع ہو جا ئیں تو کیا اب وہ طواف کر سکتی ہے ؟ ( محمد نصیر، کراچی)

جواب: نہیں وہ پا ک ہونے تک طواف نہیں کر سکتی اسی طرح مسجدحرام میں بھی مخصوص ایام کے دوران نہیں آسکتی۔تاہم تلاوت قرآن کے بغیر ذکر واستغفار کر سکتی ہے۔(وفی الھدایہ،  ج  1،  ص265)  

قر آن کی قسم کھانا

سوال : ایک شخص نے قرآن کی قسم کھا کرکہا کہ میں فلاں کام نہیں کروں گا۔ کیا اس سے بھی قسم لاگو ہو جاتی ہے ۔اگر وہ، وہ کام کرتا ہے تو کیا اسے کفارہ دینا ہوگا؟ 

جواب : قرآن کی قسم کھانے سے بھی قسم منعقد ہو جاتی ہے۔قسم توڑنے پر کفارہ لازم ہوگا۔ جو 10 مسکینو ں کو صبح و شام کھانا کھلانا یا 10 مسکینوں کو لبا س فراہم کرنا اور اگراستطاعت نہ ہو تو 3 دن متواتر روزہ رکھنا ہے۔ (المائدہ :89)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

پاکستان کرکٹ:کامیابیوں کاسفر

نومبر کا مہینہ پاکستان کرکٹ کیلئے غیر معمولی اور یادگار رہا

35ویں نیشنل گیمز:میلہ کراچی میں سج گیا

13 دسمبر تک جاری رہنے والی گیمزمیں مردوں کے 32اور خواتین کے 29 کھیلوں میں مقابلے ہوں گے

کنجوس کا گھڑا

کسی گاؤں میں ایک بڑی حویلی تھی جس میں شیخو نامی ایک بوڑھا آدمی رہتا تھا۔ شیخو بہت ہی کنجوس تھا۔ اس کی کنجوسی کے قصے پورے گاؤں میں مشہور تھے۔ وہ ایک ایک پائی بچا کر رکھتا تھا اور خرچ کرتے ہوئے اس کی جان نکلتی تھی۔ اس کے کپڑے پھٹے پرانے ہوتے تھے، کھانا وہ بہت کم اور سستا کھاتا تھا۔

خادمِ خاص (تیسری قسط )

حضرت انس رضی اللہ عنہ بہترین تیر انداز تھے۔ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ان کا تیر راہ سے بھٹکا ہو، وہ ہمیشہ نشانے پر لگتا تھا۔ انہوں نے ستائیس جنگوں میں حصہ لیا۔ تُستَر کی جنگ میں آپ ؓ ہی نے ہر مزان کو پکڑ کر حضرت عمرؓ کی خدمت میں پیش کیا تھا اور ہر مزان نے اس موقع پر اسلام قبول کر لیا تھا۔

فوقی نے اک چوزہ پالا

فوقی نے اک چوزہ پالا چوں چوں چوں چوں کرنے والا اس کی خاطر ڈربہ بنایا

’’میں نہیں جانتا‘‘

ایک صاحب نے اپنے بیٹے کا ٹیسٹ لینا چاہا۔ فارسی کی کتاب الٹ پلٹ کرتے ہوئے وہ بیٹے سے بولے ’’بتاؤ ’’نمید انم‘‘ کے معنی کیا ہوتے ہیں؟‘‘۔