آج کا پکوان:مرغ چنے
اجزا:چکن: ایک کلو۔ چنے (اُبلے ہوئے) : دو کپ۔ پیاز (سلائس کاٹ لیں): دو عدد (بڑی)۔ لہسن ادرک پیسٹ: دو چائے کے چمچ۔ ہلدی پاؤڈر:آدھا چائے کا چمچ۔ دھنیا پاؤڈر :ایک چائے کا چمچ۔ سرخ مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ۔ ٹماٹر(چوپ کر لیں): دو عدد۔ دہی:آدھا کپ۔ زیرہ (کٹا ہوا) :ایک کھانے کا چمچ۔ دھنیا (کٹا ہوا) :ایک کھانے کا چمچ۔ گرم مصالحہ پاؤڈر :ایک کھانے کا چمچ۔ خشک میتھی :ایک کھانے کا چمچ۔ ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا): حسب ضرورت۔ ہری مرچیں :حسب ضرورت۔ نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب:دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز ڈال کر لائیٹ گولڈن فرائی کر لیں۔چکن اور لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر فرا ئی کریں۔نمک ‘ سرخ مرچ پاؤڈر‘ہلدی پاؤڈر‘دھنیا پاؤڈر اور ٹماٹر ڈال کر ڈھک کر پکائیں۔ٹماٹر اور چکن گلنے پر آ جائے تو چنے اور دو کپ پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔گوشت گل جائے تو دہی ڈال دیں،تھوڑا پکا کر گرم مصالحہ پاؤڈر‘ زیرہ‘ دھنیا‘ خشک میتھی اور ایک کپ پانی ڈال کر مزید پکائیں۔حسب پسند شوربہ رکھ کر ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال دیں۔سرونگ ڈش میں نکال کر نان اور چپاتی کے ساتھ شروع کریں۔
چکن پلاؤ
اجزا: چکن:ایک کلو۔ تیل:تین چوتھائی کپ۔ پیاز: چار عدد کٹی ہوئی۔دہی: ایک پاؤ۔چاول:ایک کلو بھیگے ہوئے۔ زعفران: آدھ چائے کا چمچ۔بادام: حسب ضرورت تلے ہوئے۔ تیز پتے: چار عدد۔ دار چینی: ایک انچ کا ٹکڑا۔لونگ:دس عدد۔ الائچی:دس عدد۔ثابت کالی مرچ:دس عدد۔لہسن:تین سے چار جوئے۔ادرک:ایک انچ کا ٹکڑا۔لال مرچ:ایک چمچ۔دھنیا: دو چمچ۔ زیرہ: ایک چمچ ۔ہلدی: ایک چوتھائی چمچ
ترکیب:پہلے ادرک، لہسن، پسی لال مرچ، پسا دھنیا، ہلدی اور پسے ہوئے زیرے کا اچھی طرح پیسٹ بنالیں۔ایک پین میں چار کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے اس میں دو عدد پیاز فرائی کرلیں۔اب اس میں آدھا دار چینی کا ٹکڑا ، پانچ عدد لونگ، پانچ عدد الائچی، نو عدد ثابت کالی مرچ اورچکن ڈال کر پکائیں۔پھر پسے ہوئے مصالحے ڈال کر تھوڑی دیر اور پکائیں۔اب دو کپ پانی ڈال کر پین کو ڈھک دیں، جب تک چکن اچھی طرح سے پک جائے۔زعفران کو دہی میں پھینٹ لیں اور چکن میں ڈال کر دس منٹ پکائیں۔پھر چولہے سے ہٹا کر رکھ دیں۔باقی بچے ہوئے تیل میں تیز پتے، باقی آدھا دار چینی کا ٹکڑا، پانچ عدد لونگ، پانچ عدد الائچی اور نو عدد ثابت کالی مرچ کو ڈال کر فرائی کریں۔اب اس میں باقی بچے ہوئے دو عدد پیاز ڈال کر سنہرے کرلیں۔اب اس میں چاول شامل کرکے فرائی کرلیں۔پین میں پانی اور نمک ڈال کر پکانے کے لیے رکھ دیں۔ایک سرونگ ڈش میں پہلے ایک تہہ چاول کی لگائیں پھر دوسری تہہ چکن کی لگائیں۔دوبارہ چاول اور چکن کی تہہ لگا کر تلے ہوئے بادام سے گارنش کرکے سرو کریں۔