ذرا مسکرائیے
بین الاقوامی سطح پر بلیوں کی دوڑ کا ایک مقابلہ ہوا، تمام ممالک کی بلیوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔ مقابلہ شروع ہوا تو صومالیہ کی ایک کمزور بلی نے جو شروع ہی سے سب سے آگے تھی، اس نے مقابلہ جیت لیا۔
کسی نے بلی کے مالک سے پوچھا ’’صومالیہ میں تو بہت قحط پڑا ہوا ہے۔ آپ کی کمزور اور افلاس زدہ بلی کیسے جیت گئی‘‘؟۔
تو بلی کے مالک نے مسکراتے ہوئے جواب دیا’’یہ صومالیہ کی بلی نہیں، شیر ہے‘‘۔
٭٭٭
ایک لڑکا ایک گدھے کو کان سے پکڑ کر لے جا رہا تھا۔ ایک سپاہی کو شرارت سوجھی اس نے لڑکے سے کہا ’’ارے تم اپنے بھائی کو کان سے پکڑ کر کیوں لے جا رہے ہو‘‘۔
لڑکا بولا’’جناب! اس لئے کہ یہ کہیں پولیس میں بھرتی نہ ہو جائے‘‘۔
٭٭٭
مالک (نوکر سے): میرے پینے کیلئے ایک گلاس پانی میں سات چمچ چینی ڈال کر لاؤ۔
نوکر: نہیں صاحب جی! آپ پر چیونٹیاں چڑھ جائیں گی۔
۔
٭٭٭