پہیلیاں
اک ادا سے جب وہ تھرکےچھم چھم ناچ دکھائے
اک بھالا سا منہ میں لے کر
سینے پر چڑھ جائے
(سلائی مشین)
ہری ہری پانی میں گھولی
لال بنی جب مٹھی کھولی
(مہندی)
گلا تو ہے سر ساتھ نہیں
بازو ہیں کوئی ہاتھ نہیں
(قمیض)
کوئی نہ دیکھے اور دکھلائے
لیکن وہ سب کو تڑپائے
(درد)