مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


مقدس کلمات والے تعویذ کی بے حرمتی جائز نہیں سوال: گھر سے نکلا ہواتعویذجس پر آیات قرآنیہ لکھی ہوں، اسے پھینکنا گناہ تو نہیں؟ (محمد حماد، اسلام آباد)

جواب: جس کاغذپر قرآنی آیات یا مقدس کلمات لکھے ہوں اسے پھینکنا ناجائز اور گناہ ہے جس سے بچنا ضروری ہے۔ اس کے الفاظ دھوکر پانی کو کسی بہادیا جائے یا اس کاغذ کو کسی پاک جگہ دفن کردیا جائے ۔

وضو میں گلے کا مسح بدعت اور گردن کا مسح مستحب

سوال: کیا وضو میں گردن کا مسح سنت ہے ؟ اور کیا گلے کا بھی مسح کیا جائے گا ؟ (محمد الیاس، کراچی)

جواب: گردن کا مسح مستحب اورسنت ہے، البتہ حلقوم (گلے) کا مسح سنت سے ثابت نہیں، لہٰذا بدعت ہے ۔

موبائل کی تلاوت میں سجدۂ تلاوت کا مسئلہ  

سوال: موبائل پر ریکارڈ شدہ تلاوت قرآن پراگر آیت سجدہ سنی تو کیا سجدہ کرناہوگا؟ (بلال، لاہور)

جواب: موبائل میں تلاوت قرآن سننے کے دوران آیت سجدہ سننے سے سجدۂ تلاوت شرعاً واجب نہیں ہوتا۔(ملاحظہ ہو آلاتِ جدیدہ کے شرعی احکام:165)

خواتین کیلئے اذان سے پہلے نماز پڑھنا 

سوال: کیا عورتوں کیلئے فرض نماز پڑھنے کیلئے اذان ہونا ضروری ہے یا وہ اذان سے پہلے نماز پڑھ سکتی ہیں؟

جواب:  اگر وقت داخل ہوچکا ہے تو نماز ہوجائے گی۔

 سونے چاندی کے دانت کامسئلہ  

سوال: کیا سونے چاندی کے دانت لگواسکتے ہیں ؟(کلیم اللہ لاہور)

جواب: مصنوعی دانت لگواناشرعاً جائز ہے نیز سونے اور چاندی کے دانت لگوانے کی بھی گنجائش ہے لیکن اگر چاندی سے کام چل جائے تو سونے سے پرہیز کرنا چاہئے ۔

عدت کی حکمت کیا ہے؟

سوال: شوہر کے مرجانے یا طلاق وغیرہ کے بعد اسلام میں عورت کیلئے عدت کاجو تصورہے اس کی حکمت کیا ہے؟(رابعہ نورین، سکھر)

جواب: ہمیں اپنا ذہن یہی بنانا چاہئے کہ ہمیں اللہ کے ہر حکم کے آگے سر تسلیم خم کرنا ہے، چاہے اس کا کوئی ظاہری فائدہ یا حکمت سمجھ آئے یا نہیں۔ تاہم علمی طور پر سمجھنے کیلئے اس حکم کی حکمت معلوم کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔ اسلام میں عدت کے شرعی حکم کی بہت سی حکمتیں ہوسکتی ہیں، جن میں سے چند ایک یہ معلوم ہوتی ہیں ۔  (1) رحم کے خالی ہونے کا علم تاکہ ایک ہی رحم میں دو شخصوں کانطفہ جمع نہ ہونے پائے، (2) نکاح کی عظمت کا اظہار، (3) طلاق رجعی دینے والے کو طویل وقت دینا کہ شاید وہ اپنے کئے پر نادم ہو اور سوچ بچار کرلے ،(4) زیب و زینت چھوڑ کر خاوند کے فقدان کے اثر کا اظہار کرنا ،(5)اللہ کے حق کو قائم کرنا جو اس نے واجب کیا ہے۔ (حجۃاللہ البالغۃ:2؍143)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

اسلام آباد مذاکرات نے تاریخ رقم کر دی

پوری دنیا امریکہ ایران جنگ کو رکوانے کیلئے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ پاکستان ہی اس وقت وہ ملک ہے جو اس خطرناک ترین جنگ کو رکوانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ مہنگائی زدہ عوام کو کون جوابدہ ہے؟

بیرونی محاذ خصوصاً سفارتی حوالے سے حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کے باعث دنیا میں پاکستان کی زبردست پذیرائی ہوئی ہے اور امریکہ ایران تنازعے کے حل کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی جارہی ہے۔

کراچی: بحران در بحران

سیاست کا مطلب بات چیت، دلیل اور مفاہمت ہے، اور سنا تو یہی تھا کہ سیاستدانوں کی قوتِ برداشت انہیں دوسروں سے ممتاز بناتی ہے اور یہی قوت تنقید برداشت کرنے اور غلطیاں درست کرنے کا حوصلہ دیتی ہے۔

مردان جلسہ، وزیر اعلیٰ کا امتحان

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 19پریل کو مردان میں جلسے کا اعلان کیاگیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے دعوے کئے جارہے ہیں کہ یہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا جس کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع ہیں ۔

بیانات نہیں عملی اقدامات کی ضرورت

بلوچستان اسمبلی کے رواں اجلاس کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے شدید ردعمل دیا۔

13ویں آئینی ترمیم عدالت میں چیلنج، سیاسی سرگرمیاں تیز

آزاد جموں و کشمیر کے عبوری آئین کی متنازع 13 ویں آئینی ترمیم کو آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔عدالت نے اس آئینی ترمیم کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے جو 21 اپریل کو اس کی سماعت کرے گا۔