جادوئی ہانڈی

تحریر : ملک احسن اعوان، راولپنڈی


ایک غریب عورت اپنے بیٹے کے ساتھ رہتی تھی۔ ایک دن ایک امیر آدمی ان کے گھر آیا تو ماں نے اپنے بیٹے سے کہا، جائو مہمان کے کھانے کیلئے کچھ لے آؤ۔ بیٹے نے ہانڈی میں چاول کا صرف ایک دانہ ڈالا اور اسے پکنے کیلئے چولھے پر چڑھا دیا۔

امیر آدمی بہت حیران ہوا اور بولا: تم نے ہانڈی میں صرف ایک دانہ ڈالا ہے۔ یہ میرے کھانے کیلئے کافی نہیں ہے۔

بیٹے نے کہا: فکر نہ کریں، بس انتظار کریں۔ امیر آدمی خاموش رہا اور بیٹا باورچی خانے میں چلا گیا۔

 جب چاول پک گئے تو بیٹا ہانڈی لے کر آیا اور اس میں سے چاول باہر نکالے۔ ایک پیالہ بھرا اور ادب سے اس امیر آدمی کے سامنے رکھ دیا۔ 

امیر آدمی نے حیرت سے پوچھا: تم نے ایک دانے سے ایک پیالہ چاول کیسے حاصل کر لیا؟

عورت نے جواب دیا: یہ ایک جادوئی ہانڈی ہے۔ اگر اس میں چاول کا ایک دانہ بھی پکایا جائے تو پورا پیالہ بھر جاتا ہے۔

امیر آدمی نے ہانڈی خریدنا چاہی۔ پہلے تو عورت نے انکار کردیا، لیکن جب امیر آدمی نے اسے چاندی کے دو سو سکے پیش کیے تو وہ مان گئی۔

امیر آدمی ہانڈی خرید کر گھر لے گیا۔ اس نے دیکھا کہ وہ اندر سے بہت گندی ہے۔ اس نے اسے دھو کر اس میں چاول کا ایک دانہ ڈالا اور ڈھکن بند کر دیا۔ جب ہانڈی پک گئی تو اس نے ڈھکن اٹھایا تو اندر صرف ایک ہی دانہ تھا۔

امیر آدمی کوبہت غصہ آیا۔ وہ واپس عورت کے گھر آیا اور سارا واقعہ اسے سنایا۔

عورت کے بیٹے نے پوچھا: کیا آپ نے ہانڈی صاف کی تھی؟

امیر آدمی نے جواب دیا:ہاں، کیوں کہ وہ گندی تھی۔

عورت کے بیٹے نے کہا: اس ہانڈی کو صاف نہیں کیا جا سکتا۔ اگر آپ اسے صاف کردیں گے تو یہ عام ہانڈی جیسی بن جاتی ہے۔

امیر آدمی نے کچھ نہ کہا اور شرمندگی کے ساتھ واپس اپنے گھر چلا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

خلاصہ قرآن(پارہ 17)

سورۃ الانبیاء : سورۂ انبیا میں فرمایاگیا ہے: لوگوں کے حساب کا وقت قریب آ گیا اور وہ غفلت کا شکار ہیں، دین کی باتوں سے رو گردانی کر رہے ہیں اور جب بھی نصیحت کی کوئی نئی بات ان کے پاس آتی ہے تو توجہ سے نہیں سنتے‘ بس کھیل تماشے کے انداز سے سنتے ہیں اور نبی کریم کو اپنے جیسا بشر قرار دیتے ہیں‘ قرآن کو جادو‘ خوابِ پریشاں‘ شاعری اور خود ساختہ کلام قرار دیتے ہیں۔

خلاصہ قرآن(پارہ 17)

سورۃ الانبیاء :سترہویں پارے کا آغاز سورۃ الانبیاء سے ہوتا ہے۔ سورۂ انبیاء میں اللہ تعالیٰ نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ لوگوں کے حساب و کتاب کا وقت آن پہنچا ہے لیکن لوگ اس سے غفلت برت رہے ہیں۔

اعتکاف قرب الٰہی کا سنہری موقع

اعتکاف کا ثواب دو حج اور دو عمرہ کے برابر ہے(بیہقی) ’’جو شخص اللہ کی رضا کیلئے ایک دن اعتکاف کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے اور دوزخ کے درمیان تین خندقوں کا فاصلہ کر دیتا ہے، ہر خندق مشرق سے مغرب کے درمیانی فاصلے سے زیادہ لمبی ہے‘‘ (طبرانی، بیہقی)

صلوٰۃ التسبیح گناہوں کی معافی کا عظیم تحفہ

ایک بہت اہم اور عظیم نماز جس کی احادیث میں بڑے فضائل وارد ہوئے ہیں، وہ ’’صلوٰۃ التسبیح‘‘ہے۔ اس نماز کی ادائیگی میں تقریباً آدھا گھنٹہ لگتا ہے لیکن فضائل اس قدر زیادہ ہیں کہ اگر پورا دن بھی لگ جائے تو زیادہ نہیں۔

مسائل اور ان کا حل

تکبیر تحریمہ کے بعد مقتدیوں کا پیچھے بیٹھے رہنا سوال:۔ جب حافظ صاحب تکبیر تحریمہ کہہ کر نماز تراویح شروع کر دیتے ہیں، تو عموماً مساجد میں دیکھا جاتا ہے کہ کچھ لوگ بلا عذر پیچھے بیٹھے رہتے ہیں اور جب حافظ صاحب رکوع میں جاتے ہیں تو فوراً کھڑے ہو کر رکوع میں شامل ہو جاتے ہیں، ان لوگوں کا یہ عمل شرعاً کیسا ہے؟

خلاصہ قرآن(پارہ 16)

واقعہ موسیٰ علیہ السلام:سولہویں پارے میں حضرت موسیٰ و حضرت خضر علیہما السّلام کے درمیان ہونے والی گفتگو بیان کی جا رہی تھی کہ حضرت خضر علیہ السّلام نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کہا: جن اَسرار کا آپ کو علم نہیں، اُن کے بارے میں آپ صبر نہیں کر پائیں گے۔