ذرا مسکرایئے

تحریر : روزنامہ دنیا


ایک دوست: بتاؤ دادی اور نانی میں کیا فرق ہے؟۔

دوسرا دوست: ان دونوں میں یہ فرق ہے کہ نانی اماں کے بال لال ہوتے ہیں اور دادی اماں کے سفید۔

٭٭٭

سکول کے ٹیچر نے بچے کی تعلیمی رپورٹ لکھتے ہوئے والد صاحب کو بتایا کہ آپ کے بچے کے جسم سے بدبو آتی ہے‘ ذرا صفائی پر دھیان رکھئے۔

بچے کے والد نے سکول کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا کام بچوں کو پڑھانا ہے سونگھنا نہیں۔

٭٭٭

ماسٹر صاحب نے بچوں کو خاموشی کے فائدے بتائے اور پھر ان سے پوچھا ’’جو شخص مسلسل بولتا ہو اور کسی دوسرے کوبولنے کاموقع نہ دے اسے ہم کیا کہیں گے؟

پچھلے کونے سے آواز آئی ماسٹر صاحب۔‘‘

٭٭٭

مالک (نوکر سے) میرے پینے کے لیے ایک گلاس پانی میں سات چمچ چینی ڈال کر لاؤ۔ 

نوکر: نہیں صاحب جی! آپ پر چیونٹیاں چڑھ جائیں گی۔

٭٭٭

استانی: کوئی بچہ بتا سکتا ہے کہ چڑیا ایسے کون کون سے کام کرتی ہے جو میں نہیں کر سکتی۔

 ایک بچہ: کیا آپ پلیٹ پر غسل کر سکتی ہیں؟

٭٭٭

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

درخواست کی کلاس!

سکول کے صحن میں ہلکی سی دھوپ پھیلی ہوئی تھی اور بچے اپنی اپنی کلاسوں کی طرف بڑھ رہے تھے۔

ہوا کا سفر

ایک سہانی صبح کو سورج کی پہلی کرن زمین پر پڑی تو اس کی ملاقات بارش کی ننھی سی بوند سے ہوئی۔ ہوا آج بہت خوش تھی، وہ کبھی درختوں کے پتوں سے ٹکراتی تو کبھی پھولوں کو چھیڑتی۔

جاپانی کہاوتوں میں محنت کرنے کا سبق

ہر ملک میں الگ الگ کہاوتیں مشہور ہیں جو وہاں کے رہن سہن کی عکاسی کرتی ہیں۔ جدوجہد کرنے اورعلم حاصل کرنے کی تلقین کرنے والی جاپانی کہاوتیں دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

ساتھیو! کچھ جہاں میں کام کریں

ساتھیو! کچھ جہاں میں کام کریںپیدا دنیا میں اپنا نام کریں

سنہری باتیں

٭… جنت کا حقیقی مستحق وہ ہے جو قربانی کے درجے میں اس کا طلب گار بنے۔

پہیلیاں

مٹھی میں وہ لاکھوں آئیںگن کر ہم کیسے سمجھائیں