پیار سے رہیے ، محبت کیجیے

تحریر : روزنامہ دنیا


پیار سے رہیے ، محبت کیجیے،اس جہاں سے ختم نفرت کیجیے

کیجیے چھوٹوں سے شفقت کیجیے

جو بڑے ہیں اُن کی عزت کیجیے

خوب کیجیے علم حاصل اور پھر

عام دنیا میں یہ دولت کیجیے

روشنی پھیلائیے کردار کی

آپ ہر دل پر حکومت کیجیے

سر زمینِ پاک امانت رب کی ہے

ہر طرح اس کی حفاظت کیجیے

مانیے ماں باپ کے احکام کو

اپنے اُستادوں کی خدمت کیجیے

ساتھ رہیے نیک لوگوں کے ضیاء

ہر بُرائی کی مذمت کیجیے

(ضیاء الحسن ضیاء)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

پاکستان کا ایٹمی سفر!

گرمیوں کا موسم اور شام کا وقت تھا۔ آسمان پر ہلکی سرخی پھیلی ہوئی تھی۔ گھر کے صحن میں ارحم اور ارسل اپنے تایا ابو کے ساتھ بیٹھے تھے۔ دونوں کے ہاتھوں میں اسکول کی کاپیاں تھیں۔

توبہ

عامر انتہائی شریر لڑکا تھا۔ ہر وقت شرارتیں کرتا، دوسروں کو ستانے میں اُسے بڑا مزہ آتا تھا۔

آم — پھلوں کا بادشاہ

گرمیوں کا موسم آتے ہی بازاروں میں خوشبودار آم نظر آنے لگتے ہیں۔ آم ایک ایسا پھل ہے جسے دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

پرندوں کی دلچسپ دنیا

٭… شتر مرغ دنیا کا سب سے بڑا پرندہ ہے، لیکن یہ اڑ نہیں سکتا۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

بھاری کاموں کیلئے جانور کیوں استعمال کئے جاتے ہیں؟

ذرا مسکرائیے

شرط لگا کر حلوہ کھانے والے چار آدمیوں میں سے تین بے ہوش ہو گئے تو چوتھا روپڑا۔