ذرا مسکرائیے
شرط لگا کر حلوہ کھانے والے چار آدمیوں میں سے تین بے ہوش ہو گئے تو چوتھا روپڑا۔
لوگوں نے پوچھا کہ تم رو کیوں رہے ہو؟
اس نے کہا:اگر میں بھی بے ہوش ہو گیا تو بقایا حلوے کا کیا ہو گا؟۔
٭٭٭
استاد: (شاگرد سے) چین زیادہ دور ہے یا سورج۔
شاگرد: چین
استاد: (حیرت سے) کیسے؟
شاگرد: جناب سورج کو تو ہم دیکھ سکتے ہیں، چین ہمیں نظر نہیں آتا۔
٭٭٭
ایک آدمی کو موسیقی کا نیا نیا شوق ہوا تو وہ بازار سے ایک نیا پیانو خرید لایا اور رات کے ایک بجے مشق کرنے لگا۔ اس آدمی کے پڑوسی کو غصہ آ گیا اور اس نے موسیقار کے گھر کی تمام کھڑکیاں توڑ دیں۔
نیا موسیقار اس وقت چپ ہو گیا۔ صبح اس نے اپنے پڑوسی سے کہا:جناب! اگر آواز کم آ رہی تھی تو مجھے بتا دیا ہوتامیں خود ہی کھڑکیاں کھول دیتا۔
٭٭٭
ایک بیمار بچے کو اس کا باپ ڈاکٹر کے پاس لے گیا ڈاکٹر نے دل کی حالت دیکھنے کیلئے لڑ کے کے سینے پر آلہ لگایا اور کہا: بیٹے ذرا دس تک گنتی گنو۔
لڑکا گھبرا کر بولا:ابا جان! آپ تو کہتے تھے مجھے ہسپتال لے جائیں گے مگر یہ تو اسکول ہے۔
٭٭٭
ایک لڑکا دوسرے سے :تمہاری تعلیم کیا ہے؟۔
دوسرا: میری تعلیم ایم بی بی ایف ہے۔
پہلا بولا: ’’یار! ایم بی بی ایس تو سنا تھا لیکن یہ ایم بی بی ایف کون سی ڈگری ہے؟
دوسرا:میٹرک بار بار فیل۔
٭٭٭