موائی کے پراسرار مجسمے

تحریر : روزنامہ دنیا


دنیا میں بہت سی ایسی تاریخی جگہیں ہیں جو اپنی خوبصورتی اور پراسرار تاریخ کی وجہ سے لوگوں کو حیران کر دیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک دلچسپ جگہ جنوبی بحرالکاہل میں واقع ایسٹر آئی لینڈ ہے، جو ملک چلی کا حصہ ہے۔

 یہاں موجود دیوقامت پتھریلے مجسموں کو’’ موائی‘‘ (Moai) کہا جاتا ہے۔ یہ مجسمے دنیا کے سب سے منفرد اور پراسرار آثارِ قدیمہ میں شمار ہوتے ہیں۔

موائی مجسمے تقریباً 800 سال پہلے جزیرے کے مقامی لوگوں نے آتش فشانی چٹانوں کو تراش کر بنائے تھے۔ ان میں سے بعض مجسمے چار سے پانچ میٹر بلند ہیں، جبکہ چند کا وزن کئی ٹن تک پہنچ جاتا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس زمانے میں نہ تو جدید مشینیں تھیں اور نہ ہی کرینیں، اس کے باوجود اتنے بڑے مجسمے تیار کیے گئے اور انہیں کئی کلومیٹر دور مختلف مقامات تک پہنچایا گیا۔

زیادہ تر موائی مجسموں کے چہرے سمندر کی طرف نہیں بلکہ جزیرے کی آبادی کی جانب ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان کا مقصد اپنے آباؤ اجداد کی یاد کو زندہ رکھنا اور لوگوں کی حفاظت کی علامت بننا تھا۔ ان مجسموں کے بارے میں کئی سوالات آج بھی تحقیق کا موضوع ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

سبز پرچم سے سبز درخت تک!

شہرکے ایک محلے میں دو دوست جنید اور جہانزیب رہتے تھے۔دونوں آٹھویں جماعت کے ذہین اور سمجھدار طالب علم تھے۔

اپنا گھر

شکیل کے کمرے میں بکھرے ہوئے کپڑے، کھلا ہوا سوٹ کیس اور میز پر دھرا پاسپورٹ اس کے پختہ ارادے کو ظاہر کر رہا تھا۔ وہ اپنے ابو کے سامنے کھڑا، جذبات سے مغلوب آواز میں اپنا حتمی فیصلہ سنا رہا تھا۔

طوطا: ذہانت،قدرت کا ذہین اور رنگین شاہکار

طوطا دنیا کے خوبصورت اور ذہین پرندوں میں شمار ہوتا ہے۔

دیس ہمارا پاکستان

دیس ہمارا ہم کو پیارا،ہم سب کی آنکھوں کا تارا

نصیحت آموز باتیں

٭…اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔٭…انصاف پسند بنیں۔

ذرا مسکرائیے

باپ بیٹے کو فیس دیتے ہوئے:بیٹا! زیادہ پڑھا کرو کیونکہ تمہاری تعلیم پر ہمارا بہت سا پیسہ خرچ ہو رہا ہے۔