پہیلیاں
کالے کو جب تائو آئے دیکھو اس کا کام،سر پر وہ گوری کو نچائے صبح ہو یا شام
(توا اور روٹی)
ایک گھڑی قدرت نے بنائی
اور بنا چابی کے چلائی
انگلی اس کی ٹک ٹک سن کر
کانوں تک آواز نہ آئی
(نبض)
آندھی ہو یا تیز ہوا
کبھی بجھے نہ ایک دیا
(چاند)
گز بھر کی پانی کی دھار
اس میں ہیں وہ کئی ہزار
(قطرے)
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments