گنیز بک 2027ء میں شامل دنیا کے ہونہار بچے!
انوی وشیش اگروال:ننھی مصنفہ نے تاریخ رقم کر دی
چار سال کی عمر میں کتاب لکھ کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے والی چھ سالہ بچی انوی وشیش اگروال نے اپنی غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ جس عمر میں بچے ابھی اپنے خیالات اور جذبات کو الفاظ میں ڈھالنا سیکھ رہے ہوتے ہیں، اس عمر میں انوی نے نہ صرف انگریزی اور ہسپانوی زبانوں میں بچوں کے جذبات پر کتاب تحریر کی بلکہ اس کی illustrations بھی خود بنائیں۔
ان کی کتاب ’’لٹل گرل، بگ ایموشنز‘‘ نے انہیں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ دلائی۔ بعد ازاں انہوں نے ’’ٹی ای ڈی ایکس‘‘ (TEDx) کے پلیٹ فارم پر خطاب کرکے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انوی کی کہانی اس حقیقت کی عکاس ہے کہ تخلیقی صلاحیتوں کو عمر کی قید میں نہیں رکھا جا سکتا اور بچوں کی حوصلہ افزائی انہیں غیر معمولی کامیابیوں سے ہم کنار کر سکتی ہے۔
انوی وشیش اگروال یکم اکتوبر 2019ء کو بھارت میں پیدا ہوئیں،صرف 4 سال 254 دن کی عمر میں، 11 جون 2024ء کو انہوں نے دو زبانوں میں کتاب شائع کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کی پہلی کتاب کی اشاعت کے پہلے ہی ہفتے میں 1,160 سے زائد نسخے فروخت ہوئے۔
اس کامیابی کے ایک سال سے بھی کم عرصے بعد، 5 جنوری 2025ء کو انوی نے کم عمر ترین خاتون TEDx مقرر کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔اس وقت ان کی عمر صرف 5 سال 96 دن تھی۔ اپنی تقریر میں انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تخلیقی صلاحیت ایک ایسی غیر معمولی طاقت ہے جو ہم سب کے اندر موجود ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے دو اعزازات حاصل کرنے کے بارے میں انوی کا کہنا ہے کہ ’’ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ایک ہی وقت میں دو آئس کریم کھا رہی ہوں، یعنی بہت شاندار اور میٹھا تجربہ! میں اب مزید عالمی ریکارڈ بنانا چاہتی ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments