ذرا مسکرائیے

تحریر : روزنامہ دنیا


کرائے دار(مالک مکان سے):میں اس ماہ کرایہ ادا نہیں کر سکوں گا۔مالک مکان:آپ نے پچھلے ماہ بھی یہی کہا تھا۔

کرائے دار:جناب!انسان کی زبان ایک ہونی چاہیے اور میں اپنی زبان پر قائم ہوں۔

٭٭٭

راہگیر (رکشے والے سے ):ریلوے سٹیشن جانے کے کتنے پیسے لو گے؟

رکشے والا : جی سو روپے لوں گا۔

راہگیر: پچاس روپے لے لو۔

بھلا پچاس روپے میں کوئی جاتا ہے رکشے والے نے کہا۔ تم پیچھے بیٹھو میں تمہیں لے کر جاتا ہوں ،راہگیر بولا۔

٭٭٭

ایک شخص کو چڑیا گھر میں نوکری مل گئی۔ نوکری یہ تھی کہ وہ مقررہ وقت پرچیتے کی کھال پہن کر چیتے کے پنجرے میں بیٹھ جائے۔ 

چیتے کے ساتھ والا پنجرہ شیر کا تھا۔ دونوں پنجروں کے درمیان ایک دروازہ تھا۔ ایک دن وہ دروازہ کھلا رہ گیا اور شیر چیتے کے پنجرے میں آگیا تو چیتا نما شخص چلانے لگا’’شیر آ گیا، شیر آ گیا‘‘۔ شیر چیتا نما شخص کے کان کے قریب اپنا منہ لا کر بولا:یار نوکری سے خود بھی جائے گا اور مجھے بھی نکلوائے گا۔

٭٭٭

ایک سیاح کسی گاؤں میں گیا وہاں ایک دیہاتی سے پوچھا: یہاں کسی نے اپنا نام روشن کیا ہے؟

دیہاتی بولا: نہیں جناب، یہاں تو ابھی تک بجلی نہیں آئی۔

٭٭٭

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

میاں موجی گئے چڑیا گھر

صبح کی نرم دھوپ بھلی لگ رہی تھی۔ درختوں کے پتوں پر شبنم کے قطرے موتیوں کی طرح چمک رہے تھے اور چڑیوں کا چہچہانا میٹھا راگ پیدا کر رہا تھا۔

اصل خزانہ

علی ! ذرا اپنی لالٹین اُونچی کرو ، مجھے ان درختوں کے پیچھے کچھ چمکتی ہوئی آنکھیں دکھائی دے رہی ہیں ۔ حرا نے گھبرا کر کہا ۔

چیونٹیاں راستہ کیسے تلاش کرتی ہیں؟

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ چیونٹیاں خوراک کی تلاش میں اپنے بل سے نکلتی ہیں اور پھر بغیر بھٹکے واپس بھی پہنچ جاتی ہیں؟

آؤ بچو ، سنو کہانی!

آؤ بچّو ، سنو کہانی،ایک تھا راجا ایک تھی رانی

نصیحت آموز باتیں

٭…اپنی عزت خود اپنے کردار سے بناؤ۔

پہیلیاں

دن بھر سوئے، رات کو جاگے،بڑی بڑی آنکھوں سے تاکے