اصل خزانہ
علی ! ذرا اپنی لالٹین اُونچی کرو ، مجھے ان درختوں کے پیچھے کچھ چمکتی ہوئی آنکھیں دکھائی دے رہی ہیں ۔ حرا نے گھبرا کر کہا ۔
ڈرنے کی ضرورت نہیں، حرا ! ہم سب ساتھ ہیں ۔ البتہ یہ آنکھیں کسی عام جانور کی نہیں لگتیں، علی نے جواب دیا۔
ارے بھئی! تم دونوں باتیں بعد میں کرنا، پہلے یہ تو دیکھو کہ ہمارے نقشے پر راستہ کہاں ختم ہو رہا ہے! چھوٹے روبوٹ نے کاغذ لہراتے ہوئے کہا۔
میری رائے میں ہمیں واپس چلنا چاہیے، کیوں کہ میرے سینسر خطرے کا اشارہ دے رہے ہیں۔ عینک والے روبوٹ نے کانپتی ہوئی آواز میں کہا۔
واپس جانے کیلئے بھی راستہ چاہیے، پروفیسر صاحب! دوسرے روبوٹ نے ہنستے ہوئے کہا۔
اچانک جھاڑیوں کے پیچھے سے ایک لمبا، سیاہ سایہ نمودار ہوا۔ اس کی آنکھیں زرد چراغوں کی طرح چمک رہی تھیں۔
کون ہو تم؟ علی نے لالٹین آگے کرتے ہوئے پوچھا۔
میں اس جنگل کا نگہبان ہوں۔ تم لوگ آدھی رات کو یہاں کیا کر رہے ہو؟سائے نے بھاری آواز میں کہا۔
ہم ایک گمشدہ خزانہ تلاش کرنے آئے ہیں۔ کیا تم ہماری مدد کرو گے؟ حرا نے ہمت کر کے پوچھا۔
خزانہ؟ سایہ ہنسا، تم بھی عجیب انسان ہو! سونا چاندی ڈھونڈتے ہو، مگر اصل خزانے کو پہچانتے نہیں۔
تو پھر اصل خزانہ کہاں ہے؟ چھوٹے روبوٹ نے بے تابی سے پوچھا۔
سائے نے ایک پرانے درخت کی طرف اشارہ کیا۔ وہاں ایک ننھا پرندہ زخمی حالت میں پڑا تھا۔ اس کی جان بچائو، تمھیں خزانہ مل جائے گا۔
علی نے پرندے کو اُٹھایا، حرا نے پانی پلایا اور روبوٹ نے اپنے اوزار سے اس کے زخمی پر کو سہارا دیا۔
اچانک جنگل جگمگا اُٹھا۔
یہ کیا جادو ہے؟ پروفیسر روبوٹ چلایا۔
یہ رحم اور دوستی کا جادو ہے، نگہبان نے کہا۔ یاد رکھو، دوسروں کے کام آنا ہی سب سے بڑا خزانہ ہے۔
صبح ہوئی تو چاروں دوست جنگل سے نکل رہے تھے۔ ان کے پاس سونا نہیں تھا، مگر دل خوشی سے بھرے ہوئے تھے۔
اب سمجھ آیا! حرا مسکرائی۔ اصل خزانہ نیکی ہے، جو بانٹنے سے بڑھتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments