آؤ بچو ، سنو کہانی!

تحریر : روزنامہ دنیا


آؤ بچّو ، سنو کہانی،ایک تھا راجا ایک تھی رانی

دونوں اِک دن شہر میں آئے،شہر سے اِک اِک گڑیا لائے

راجے کی گڑیا تھی دبلی،رانی کی گڑیا تھی موٹی

راجے کی گڑیا تھی لمبی،رانی کی گڑیا تھی چھوٹی

راجا بولا میری گڑیا،میری گڑیا بڑی ہی سیانی

گڑیاؤں میں جیسے رانی،رانی بولی میری گڑیا

میری گڑیا کے کیا کہنے،اچھے اچھے گہنے پہنے

راجا بولا میری گڑیا،میری گڑیا بین بجائے

میٹھے میٹھے گانے گائے،رانی بولی میری گڑیا

میری گڑیا ناچ دکھائے،اچھلے کودے شور مچائے

دونوں میں بس ہوئی لڑائی،دونوں نے کی ہاتھا پائی

رانی بولی سن مِری بات،میری گڑیا کے دو ہات

ایک سے کھائے دال چپاتی،ایک سے کھائے ساگ اور پات

راجا بولا بس چپ کر،میری گڑیا کے دو سر

جیسے چڑیا کے دو پر،ایک اِدھر اور ایک ادھر

رانی بولی ہُوں ہُوں ہُوں،میری گڑیا کے دو مُوں

ایک سے کھائے گرم پکوڑے،ایک سے بولے سُوں سُوں سُوں

اتنے میں اِک بڑھیا مائی،دوڑی دوڑی اندر آئی

آتے ہی اِک ڈانٹ بتائی،کیا ہے جھگڑا کیا ہے لڑائی؟

یہ بھی گڑیا،وہ بھی گڑیا،یہ بھی سیانی،وہ بھی سیانی

تْو ہے راجا،تْو ہے رانی،ختم کرو یہ رام کہانی

(صوفی غلام مصطفی تبسم)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

میاں موجی گئے چڑیا گھر

صبح کی نرم دھوپ بھلی لگ رہی تھی۔ درختوں کے پتوں پر شبنم کے قطرے موتیوں کی طرح چمک رہے تھے اور چڑیوں کا چہچہانا میٹھا راگ پیدا کر رہا تھا۔

اصل خزانہ

علی ! ذرا اپنی لالٹین اُونچی کرو ، مجھے ان درختوں کے پیچھے کچھ چمکتی ہوئی آنکھیں دکھائی دے رہی ہیں ۔ حرا نے گھبرا کر کہا ۔

چیونٹیاں راستہ کیسے تلاش کرتی ہیں؟

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ چیونٹیاں خوراک کی تلاش میں اپنے بل سے نکلتی ہیں اور پھر بغیر بھٹکے واپس بھی پہنچ جاتی ہیں؟

نصیحت آموز باتیں

٭…اپنی عزت خود اپنے کردار سے بناؤ۔

ذرا مسکرائیے

کرائے دار(مالک مکان سے):میں اس ماہ کرایہ ادا نہیں کر سکوں گا۔مالک مکان:آپ نے پچھلے ماہ بھی یہی کہا تھا۔

پہیلیاں

دن بھر سوئے، رات کو جاگے،بڑی بڑی آنکھوں سے تاکے