انسانی شخصیت پر پیلے رنگ کے اثرات
اسپیشل فیچر
٭ زرد رنگ خزاں کے پتوں کا رنگ ہے، جو بڑھاپے، بزدلی، گرم جوشی کے ساتھ ساتھ خوشی، دھوپ، موسم گرما اور دھوکے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔٭ انگریزی زبان میں ’Yellow‘ روایتی طور پر بزدلی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے اور American Slang میں بزدل آدمی کو Yellow بھی کہا جاتا ہے۔٭ اٹلی میں Crime Stories کو ’Yellow‘ کہا جاتا ہے کیوں کہ 1930 میں جب کرائم ناول کی پہلی سیریز شائع ہوئی، تو ان کے کور پیلے رنگ کے ہوتے تھے۔٭ تھائی لینڈ کے تھائی سولر کیلنڈر میں ’Yellow‘ کو سوم وار کے دن کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ سوم وار کا دن تھائی لینڈ کے بادشاہ کی پیدائش کا دن سمجھا جاتا ہے۔ اسی لیے سوم وار کو پیلے رنگ کا لباس کوئی بھی شخص پہن سکتا ہے۔٭ ’Yellow Journalism‘ (زرد صحافت) کی اصطلاح ایسی صحافت کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جو جذبات ابھارنے، حقائق کے بگاڑنے یا حقائق کو بڑھا چڑھا کر بیان کرتی ہے۔٭ فٹ بال اور ہاکی کے کھیل میں ریفری کھلاڑی کو وارننگ دینے کے لیے پیلا کارڈ دکھاتا ہے۔٭ امریکی فٹ بال میں ریفری پنیلٹی دینے کے لیے پیلا جھنڈا گرائونڈ میں پھینکتا ہے۔٭ Auto Racing میں جہاں پیلا جھنڈا دکھایا جاتا ہے، وہاں سے کاریں ایک دوسری کو اوورٹیک نہیں کر سکتیں۔٭ کچھ ممالک میں ٹیکسی کا رنگ پیلا ہوتا ہے، یہ پریکٹس شکاگو سے شروع ہوئی تھی۔٭ پیلا رِبن خواتین استعمال کرتی تھیں، جو اس بات کی علامت ہوتا تھا کہ ان کے شوہر جنگ سے زندہ بچ کر واپس آ جائیں گے۔٭ مصر میں زرد رنگ سوگ منانے کو ظاہر کرتا ہے، لیکن جاپان میں زرد رنگ جرأت کو ظاہر کرتا ہے۔٭ کہا جاتا ہے کہ پیلارنگ غصے اور Frustration کے جذبات بھی اُبھارتا ہے۔ اگر کمرے کی دیواروں پر پیلا رنگ کیا گیا ہے، تو وہاں لوگ جلد غصے میں آئیں گے اور وہاں بچے نسبتاً زیادہ روئیں گے۔٭ زرد رنگ انسان میں توانائی ابھارتا ہے اور بھوک کو بھی ابھارتا ہے۔٭ یونانی ثقافت میں زرد رنگ اداسی کو ظاہر کرتا ہے اور فرانسیسی ثقافت میں ’’حسد‘‘ کو ظاہر کرتا ہے۔٭ اسٹڈی روم کے لیے زرد رنگ بہتر سمجھا جاتا ہے کیوں کہ زرد رنگ دماغ کو تیز کر دیتا ہے۔٭ Yellow Pages کی اصطلاح ان صفحات کے لیے بولی جاتی ہے، جو ٹیلی فون ڈائریکٹری میں اشیا اور خدمات کو دکھانے کے لیے مختص ہوتے ہیں۔٭ انڈیا میں زرد رنگ کسانوں کی علامت ہے اور بہار کا تہوار منانے کے لیے زرد رنگ میں لوگ ملبوس ہوتے ہیں۔٭ زرد رنگ جلد نظر آنے والا رنگ ہے اور یہ رنگ لوگوں کی توجہ بھی جلدی حاصل کر لیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ رنگ ٹریفک سگنلز اور اشتہاروں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ رات کو سوتے وقت پیلے رنگ کی چادر اوڑھنے سے مچھر نزدیک نہیں آتے۔