آج کا دن
اسپیشل فیچر
دوسری جنگ عظیم: ''بگ تھری‘‘ کا اہم اجلاس
28 نومبر1943ء کو دوسری جنگ عظیم کے حوالے سے تہران میں واقع سوویت یونین کے سفارتخانے میں ایک اہم اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں ''بگ تھری‘‘ اتحادی ممالک یعنی امریکی صدر روزویلٹ، برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل اور سویت لیڈر جوزف اسٹالن شریک ہوئے۔ یکم دسمبر تک جاری رہنے والے اس تین روزہ اجلاس میں جنگ حکمت عملی پر بحث ہوئی اور جرمن نازیوں کیخلاف نیا محاذ کھولنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
'' اکسم قتل عام‘‘
اکسم قتل عام میں تقریباً800افراد کو قتل کیا گیا۔یہ قتل عام 28 نومبر 2020ء کوٹگرے جنگ کے دوران اکسم کے مقام پر کیا گیاجو29نومبر تک جاری رہا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل، ایسوسی ایٹڈ پریس، ایتھوپیا کے انسانی حقوق کمیشن ، ہیومن رائٹس واچ اور اڈیگریٹ یونیورسٹی کے لیکچرر نے اس قتل عام کا ذمہ دار اریٹیرین ڈیفنس فورسز (ای ڈی ایف) کو قرار دیا۔ سخت مواصلاتی پابندیوں کی وجہ سے قتل عام کی خبریں جنوری 2021ء میں سامنے آئیں ۔
البانیہ کی آزادی
البانیہ نے28نومبر1912ء کو ولور میں سلطنت عثمانیہ سے آزادی کا اعلان کیا۔ 6 دن بعد البانیہ کی پہلی حکومت قائم کی گئی، جس کی قیادت اسماعیل قما لی اور بزرگوں کی ایک کونسل نے کی۔ 1912ء کی البانوی بغاوت کے پڑوسی ممالک تک اثرات پہنچے اور بلقان کے اتحادیوں نے سلطنت عثمانیہ کے یورپی علاقے کی تقسیم کا منصوبہ مرتب کیا۔اس دوران پہلی بلقان جنگ کے دوران فتح کیے گئے علاقے کو کنڈومینیم کا درجہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
میرینر4لانچ
''میرینر4‘‘خلائی سیریز کا چوتھا مشن تھا،جس کا مقصد فلائی بائی موڈ میں سیاروں کی تلاش کرنا تھا۔اسے مریخ کے قریب سائنسی مشاہدات کرنے اور ان مشاہدا ت کو زمین تک منتقل کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس مشن کو 28نومبر1964کو لانچ کیا گیا۔''میرینر4‘‘سے پہلی مرتبہ مریخ کی سطح کی تصاویر حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ اس نے ڈیپ سپیس سے واپس آنے والے دوسرے سیارے کی تصاویر بھی حاصل کیں۔
ماؤنٹ ایریبس فضائی حادثہ
ماؤنٹ ایریبس کا حادثہ28نومبر 1979ء کواس وقت پیش آئی جب ائیر نیوزی لینڈ کی پرواز 901نے راس جزیرہ،انٹارکٹیکا سے اڑان بھری۔ اس حادثے میں جہاز میں سوار 237 مسافر اور عملے کے20افراد ہلاک ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات میں پائلٹ کو مورد الزام ٹھہرایا گیا۔ عوامی احتجاج کے بعد حادثے کی تحقیقات کیلئے رائل کمیشن تشکیل دیا گیا۔جس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ حادثہ ایک رات قبل روٹ میں کئی گئی تبدیلی کی وجہ سے پیش آیا۔