آج کا دن
اسپیشل فیچر
وارن کمیشن
امریکی صدر کینیڈی کے قتل کے بعد ایک صدارتی کمیشن تشکیل دیا گیا جسے ''وارن کمیشن ‘‘بھی کہا جاتا ہے۔یہ کمیشن صدر لنڈن بی جانسن نے 29نومبر1963 ء کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کر کے قائم کیا تھا تاکہ امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کی تحقیقات کی جا سکیں۔کمیشن کو صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے بارے میں رپورٹ کرنے کا اختیار دیا گیا۔کمیشن کی 888صفحات پر مشتمل رپورٹ 24 ستمبر 1964ء کو صدر جانسن کو پیش کی گئی۔
برازیل فٹ بال ٹیم طیارے حادثے کا شکار
2016ء میں آج کے روز برازیل فٹ بال ٹیم ایک فضائی حادثے کا شکار ہوئی، پوری ٹیم میں سے سوائے تین کھلاڑیوں کے تمام ہلاک ہو گئے۔ یہ طیارہ بولیویا سے کولمبیا کے شہر میڈیلن جا رہا تھا کہ منزل سے کچھ دور ایک پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ جہاز پر 81 افراد سوار تھے۔ زندہ بچ جانے والوں میں فٹ بال کلب کے تین ارکان، ایک صحافی اور جہاز کے عملے کے دو ارکان شامل تھے۔
جاپانی سلطنت کا آئین
سلطنت جاپان کا آئین جسے میجی آئین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کا اعلان 11 فروری 1889کو ہوا اور29 نومبر 1890ء کو نافذ کیاگیا۔اس نے مخلوط آئینی اور مطلق بادشاہت کی ایک شکل فراہم کی ۔ اصولی طور پر شہنشاہ جاپان کا سپریم لیڈر تھا اور وزیراعظم کو ایک کونسل کے ذریعے منتخب کیا جاتا تھا جو شہنشاہ کے ماتحت کام کرتا تھا۔ جاپان پر امریکی قبضے کے دوران میجی آئین کو 3 نومبر 1946 کو ''پوسٹ وار آئین‘‘سے بدل دیا گیا۔
وائٹ مین قتل عام
وائٹ مین قتل عام جسے ایک سانحہ کے طور پر جاناجاتا ہے29نومبر1847ء کو پیش آیا۔اس واقع کے بعد کیوس جنگ کا آغاز ہوا۔ امریکی آبادکاری میں اسے سب سے زیادہ بد نام زمانہ واقعہ تصور کیا جاتا ہے۔قتل عام کی کہانی نے ریاستہائے متحدہ کی کانگریس کو اوریگون ملک کی مستقبل کی علاقائی حیثیت کے بارے میں کارروائی کرنے پر مجبور کردیا، اوریگون علاقہ 14 اگست 1848 کو قائم ہواتھا۔
مرکری اٹلس5کی لانچنگ
مرکری اٹلس5امریکی خلائی ادارے کے مرکری پروگرام کی ایک خلائی پرواز تھی۔ اسے 29 نومبر 1961ء کو اینوس نامی چمپینزی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔ مرکری اٹلس5نے زمین کا دوبار چکر لگایا ۔اینوس ریاستہائے متحدہ امریکہ کا پہلا پریمیٹ اور زمین کا چکر لگانے والا تیسرابندر بن گیا۔اس دور میں امریکہ اور سویت یونین کے درمیان خلا ء کو زیادہ سے زیادہ ایکسپلور کرنے کی ریس لگی ہوئی تھی۔