آج کا دن
اسپیشل فیچر
ایفل ٹاور کو عوام کیلئے کھولا گیا
1889ء میں آج کے روز ایفل ٹاور کو باضابط طور پر عوام کیلئے کھولا گیا۔ایفل ٹاور فرانس کے شہر پیرس میں چیمپ ڈی مارس پر لوہے کا ایک جالی دار ٹاور ہے۔ اس کا نام انجینئر گسٹاو ایفل کے نام پر رکھا گیا ہے، جس کی کمپنی نے ٹاور کو ڈیزائن کیا اور بنایا تھا۔مقامی طور پر اسےIron Lady کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ 1887ء سے 1889 ء تک 1889ء کے عالمی میلے کے مرکز کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ اگرچہ ابتدائی طور پر فرانس کے چند سرکردہ فنکاروں اور دانشوروں نے اس کے ڈیزائن پر تنقید کی تھی لیکن اس کے بعد سے یہ فرانس کا ایک عالمی ثقافتی نشان بن گیا۔
دنیا کے پہلےimacکا اعلان
ایپل کارپوریشن کی جانب سے 6مئی 1998ء کو دنیا کے پہلے آئی میک (imac)کمپیوٹر کا اعلان کیا گیا جبکہ اسے مارکیٹ میں چند ماہ بعد یعنی 15اگست کو لانچ کیا گیا۔ ابتدائی طور پر اسے imac G3کا نام دیا گیا۔ بعدازاں اس کانام صرف ''آئی میک‘‘کر دیا گیا۔''آئی میک‘‘ دراصلMacintoshکا مخفف ہے یہ ایپل کمپنی کی پہلی کمپیوٹر سیریز تھی جو1998ء سے2003ء تک فروخت ہوئی۔
چینل ٹنل کا افتتاح
6مئی 1994ء کو چینل ٹنل کا افتتاح کیا گیا۔یہ50.46 کلومیٹر طویل زیر آب ریلوے سرنگ ہے۔ انگلش چینل کے نیچے سے ہوتی ہوئی کوکیلس ، فرانس کو فوک اسٹون ، برطانیہ سے جوڑتی ہے۔یہ سرنگ برطانیہ کے جزیرے اور یورپی سرزمین کے درمیان واحد رابطہ ہے۔ یہ سطح سمندر سے 75 میٹر (246 فٹ) گہرئی اور سطح سمندر سے 115 میٹر (377 فٹ) نیچے ہے۔اس میں دنیا کی کسی بھی سرنگ کا سب سے طویل زیر آب سیکشن ہے جس کی لمبائی 37.9 کلومیٹر (23.5 میل) ہے۔یہ دنیا کی تیسری طویل ترین ریلوے سرنگ ہے۔
چینی اخراج ایکٹ
چینی اخراج ایکٹ ریاستہائے متحدہ کا ایک وفاقی قانون تھا جس پر صدر چیسٹر اے آرتھر نے 6 مئی 1882ء کو دستخط کیے تھے، جس میں 10 سال کیلئے چینی مزدوروں کی تمام امیگریشن پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس قانون میں تاجروں، اساتذہ، طلباء، مسافروں اور سفارت کاروں کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔ چینی اخراج ایکٹ پہلا اور واحد بڑا امریکی قانون تھا جو کسی مخصوص قومی گروپ کے تمام اراکین کو ریاستہائے متحدہ میں ہجرت کرنے سے روکنے کیلئے نافذ کیا گیا تھا۔