آج کا دن
اسپیشل فیچر
بوسٹن ہاربر لڑائی
یکم جون1813ء کو رائل نیوی اور ریاست ہائے متحدہ نیوی کے درمیاں ایک لڑائی لڑی گئی جس میں رائل نیوی کی طرف سے فریگیٹ شینن اور ریاستہائے متحدہ کی طرف سے فریگیٹ چیسپیک نے شرکت کی۔ یہ 1812ء کی جنگ کا ہی ایک حصہ تھا۔یہ امریکہ اور برطانیہ کے درمیان ہونے والی مختصر مگر شدید جنگ تھی۔اس لڑائی کے دوران رائل نیوی نے ریاستہائے متحدہ کے فریگیٹ پر قبضہ کر لیا،دونوں جانب سے 71آدمی ہلاک ہوئے۔20مئی 1913ء کو کپتان جیمز نے چیسپیک کی کمان سنبھالی،شینن کے کپتان نے جیمز کوکو لڑائی کرنے کیلئے ایک تحریری چیلنج بھی کیا تھا ۔
سی این این کا آغاز
کیبل نیوز نیٹ ورک(سی این این) کا آغاز یکم جون 1980ء کو ہوا۔ ٹیڈ ٹرنر کے تعارف کے بعد، ڈیوڈ واکر اور لوئس ہارٹ چینل کے پہلے نیوز کاسٹر تھے اور پہلی خبریں پڑھیں۔ برٹ رین ہارڈ، CNN کے افتتاح کے موقع پر چینل کے ایگزیکٹیو نائب صدر نے پہلے 200 ملازمین میں سے زیادہ تر کو بھرتی کیا جن میں سی این این کے پہلے نیوز اینکر برنارڈ شا بھی شامل تھے۔اپنے آغاز کے بعد سے، CNN نے کئی کیبل اور سیٹلائٹ ٹیلی ویژنز کے ساتھ متعدد ویب سائٹس تک اپنی رسائی کو ممکن بنایا۔اس وقت سی این این کے پاس11ملکی اور31غیر ملکی بیوروز موجود ہیں۔غیر علاقائی اور غیر ملکی زبانوں میں بھی نیٹ ورک موجود ہے۔
ائیر فرانس حادثہ
ایئر فرانس کی پرواز447 ریو ، برازیل سے پیرس ، فرانس جانے کیلئے طے شدہ شیڈول کے مطابق روانہ ہونے کیلئے تیار تھی۔ یکم جون 2009ء کو پائلٹس نے ائیر بسA330کو دوران پرواز روکا اور دوبارہ اس پر کنٹرول حاصل نہیں کر سکے۔ کنٹرول کی ناکامی کی وجہ سے جہاز بحر اوقیانوس میں گر کر تباہ ہو گیا۔اس جہاز میں سوار228 لوگ جاں بحق ہو گئے جن میں کریو ممبر بھی شامل تھے۔برازیل کی بحریہ نے حادثے کے پانچ دنوں کے اندر سمندر سے پہلا بڑا ملبہ اور دو لاشیں نکال لیں، لیکن فرانس کے بیورو آف انکوائری اینڈ اینالیسس فار سول ایوی ایشن سیفٹی (بی ای اے) کی تحقیقات میں رکاوٹ پیدا ہوئی کیونکہ طیارے کے فلائٹ ریکارڈرز کو برآمد نہیں کیا جا سکا تھا۔
یونیورسل سٹوڈیو میں آتشزدگی
یکم جون 2008 ء کو کیلی فورنیا کی لاس اینجلس کاؤنٹی کے علاقے سان فرنینڈو ویلی میں واقع یونیورسل سٹوڈیو ہالی ووڈ کے تھیم پارک میں کے پچھلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اس وقت شروع ہوئی جب ایک کارکن نے چمڑے کو گرم کرنے کیلئے بلیو ٹارچ کا استعمال کیا۔ جسے فلم میں استعمال کیلئے تیار کیا جا رہا تھا۔ وہ چیک کرنے سے پہلے چلا یاگیا کہ تمام جگہیں ٹھنڈی ہو چکی ہیں۔اس کے جلتے ہی خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔آگ بجھانے کے دوران فائر فاٹرز کو بھی چوٹیں لگیں لیکن 24گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔