آج کا دن
اسپیشل فیچر
جو بائیڈن صدر بنے
2020ء میں آج کے روز امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن کو امریکہ کا 46واں صدر منتخب ہونے کی باضابطہ تصدیق کی گئی۔ انہوں نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کرانتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ جو بائیڈن نے جنوری 2021ء میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
روس : شاہی نظام کاخاتمہ
7 نومبر1917ء میں روس میں شاہی نظام ختم ہوا اور لینن کی قیادت میں پیٹروگراڈ کا نفاذ ہوا۔ اس واقعے کو '' اکتوبر انقلاب‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔اس انقلاب کے نتیجے میں پہلی مرتبہ محنت کشوں اور مظلوموں کی حکومت قائم ہوئی۔لینن اپنی وفات 1924ء تک اس نوزائیدہ انقلابی اشتراکی ریاست کے سربراہ رہے۔
روبوٹک خلائی مشنکی لانچنگ
امریکی روبوٹک خلائی مشن ''مارس گلوبل سروئیر‘‘ 7 نومبر 1996ء کو لانچ کیا گیا۔ اسے ''مریخ کی تلاش‘‘ کے مشن کا ایک حصہ قرار دیا جاتا ہے۔اس نے دیگر مداروں کے ماحول کا بھی جائزہ لیا۔ اس نے اپنا بنیادی مشن جنوری 2001ء میں مکمل کیا،2006 ء میں اس نے پیغامات کا جواب دینا بند کردیا۔
غزہ پر برطانوی قبضہ
1917ء میں آج کے روزپہلی جنگ عظیم کے دوران غزہ کی تیسری جنگ اختتام پذیر ہوئی۔ اس معرکے میں برطانوی افواج نے سلطنت عثمانیہ کو شکست دے کر غزہ شہر پر قبضہ کر لیا۔ یہ کامیابی مشرقِ وسطیٰ میں برطانوی فوجی پیش قدمی کیلئے اہم ثابت ہوئی اور فلسطین میں عثمانی اقتدار کے خاتمے کی جانب ایک اہم مرحلہ قرار پائی۔
فضائی حادثہ
نائیجیریا کی ڈومیسٹک پرواز ''086‘‘ 7نومبر 1996ء کو ایک جھیل میں گر کر تباہ ہو گئی۔ جہاز میں سوار 144 مسافر اور عملہ کے تمام افراد ہلاک ہو گئے۔یہ نائیجیریا کی تاریخ کا چوتھا بدترین طیارہ حادثہ تھا۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ حادثے کی وجہ ائیر ٹریفک کنٹرول کی کوتاہی تھی جوپائلٹ کی رہنمائی نہ کر پائی۔
جھیلوں کا طوفان
7نومبر1913ء کو جھیلوں کا ایک بہت بڑا طوفان آیا جسے تاریخی طور پر '' بگ بلیو‘‘، ''میٹھے پانی کا غصہ‘‘ اور '' سفید سمندری طوفان‘‘ کے ناموں سے یاد کیا جاتا ہے۔یہ ایک برفانی طوفان تھا جس نے کئی جھیلوں میں تباہی مچائی۔ یہ طوفان وسط مغربی امریکہ اور جنوب مغربی اونٹاریو، کینیڈا میں 7 سے 10 نومبر تک جاری رہا۔ طوفان میں سب سے زیادہ شدت9نومبر کو دیکھی گئی جس نے چار جہازوں کو تباہ کر دیا۔
امریکی سینٹ میں بم دھماکہ
7 نومبر 1983ء کوامریکہ کی سینٹ میں ایک بم دھماکہ ہوا ۔ اس حملے کے نتیجے میں ڈی سی میٹروپولیٹن ایریا میں سکیورٹی سخت کر دی گئی اور سینٹ کی عمارت کے کچھ حصوں تک رسائی کو ناممکن بنا دیا گیا۔ بنیاد پرست انتہائی بائیں بازو کی مزاحمتی سازش کے چھ ارکان کو مئی 1988ء میں گرفتار کیا گیا۔ ان پر بم دھماکے کے ساتھ ساتھ فورٹ میک نیئر اور واشنگٹن نیوی یارڈ کے بم دھماکوں کا الزام بھی لگایا گیا۔