آج کا دن
اسپیشل فیچر
چاند کی جانب تاریخی سفر
16 نومبر 2022ء کو ناسا نے آرٹیمس مشن خلا میں روانہ کیا۔ یہ اسپیس لانچ سسٹم راکٹ کی پہلی پرواز تھی، جس نے مستقبل میں انسانوں کو دوبارہ چاند پر بھیجنے کے منصوبے کی بنیاد رکھی۔ اس مشن کا مقصد خلائی جہاز اور راکٹ کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا، تاکہ مستقبل میں خلابازوں کو چاند تک پہنچانے اور وہاں تحقیق کے نئے دور کا آغاز کیا جا سکے۔
''وینیرا۔3‘‘
16 نومبر 1965ء کوسوویت یونین نے وینس کی سطح کو دریافت کرنے کیلئے ''وینیرا3‘‘ خلائی تحقیقاتی پروگرام لانچ کیا۔ لانچ کئے گئے اس مشن کا مقصد وینس کے ماحول کا مشاہدہ کرناتھا۔ خلائی جہاز میں کمیونی کیشن کیلئے آلات نسب کئے گئے تھے جس کے ذریعے وینس سے حاصل کردہ معلومات کو یہ کنٹرول سینٹر تک پہنچاتا تھا۔
لندن پروٹوکول
16نومبر1828ء کا لندن پروٹوکول دراصل برطانیہ، فرانس اور روس کے درمیان ایک معاہدہ تھا جس کے تحت عثمانی حاکمیت کے خاتمے خودمختار یونانی ریاست کی تشکیل کی گئی۔یونان کی جنگ آزادی اور لندن معاہدے کے بعد عالمی طاقتوں کی مداخلت نے جنوبی یونان میں ایک معاون یونانی ریاست کے قیام کو یقینی بنایا۔
فیدور دوستوئیفسکی گرفتار
16 نومبر 1849ء کو عظیم روسی ناول نگار فیدور دوستوئیفسکی کو زار شاہی کی سخت پالیسیوں پر تنقیدکرنے والے گروہ کے ساتھ وابستگی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔انہیں ریاست مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے کے الزام پرسزائے موت سنائی گئی جو بعد ازاں قید بامشقت میں بدل دی گئی اور بعد ازاں فوجی خدمات میں بھیج دیا گیا۔
فورٹ واشنگٹن کی جنگ
فورٹ واشنگٹن کی جنگ 16 نومبر 1776ء کو امریکہ اور برطانیہ کے درمیان امریکی انقلابی جنگ کے دوران لڑی گئی۔اس جنگ میں برطانیہ کو فتح حاصل ہوئی،جنگ کے دوران مین ہیٹن کے شمالی سرے کے قریب فورٹ واشنگٹن میں افواج نے ہتھیار ڈال دئیے۔فورٹ واشنگٹن کا ہاتھ سے نکل جانا بہت بڑی ناکامی تھی اور اسی وجہ سے برطانیہ کو جنگ میں برتری حاصل ہوئی۔
المناک طیارہ حادثہ
16 نومبر 1967ء کو سوویت یونین کی سرکاری فضائی کمپنی ایروفلوٹ کی پرواز 2230 روس کے شہر یکاترین برگ کے قریب واقع کولٹسوو ہوائی اڈے کے نزدیک حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس المناک فضائی حادثے میں طیارے میں سوار تمام 107 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ سوویت یونین کی تاریخ کے سنگین فضائی سانحات میں شمار ہوتا ہے۔جس نے فضائی سفر کی حفاظت اور طیاروں کے عملی نظام سے متعلق اہم سوالات کو جنم دیا۔
سوویت یونین ،امریکہ تعلقات
16نومبر1933ء کو سوویت یونین اور امریکہ کے درمیان باہمی تعلقات کا آغاز ہوا۔روس اور امریکہ کے تعلقات ہمیشہ سے ہی الجھاؤ کا شکار رہے۔ عالمی جنگ کے اختتام کے فوراً بعد ہی روس اور امریکہ میں روایتی مخالفت نے دوبارہ زور پکڑا۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی سال جاری رہنے والی سرد جنگ اس با ت کا ثبوت ہے کہ دونوں ہی ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔