لاہور قلندرز نے فرینڈز آف قلندرز یونیورسٹی فین کلب متعارف کرا دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )لاہور قلندرز نے فرینڈز آف قلندرز یونیورسٹی فین کلب متعارف کرا دیا۔ جس کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کے ذریعے جوڑنا اور یونیورسٹی سطح پر ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے ۔
لاہور قلندرز اور نجی یونیورسٹی نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ۔ فین کلب کی نگرانی سٹوڈنٹس کی ایگزیکٹیو کمیٹی کرے گی۔ مختلف تعلیمی اداروں میں فرینڈز آف قلندرز فین کلب کا آغاز کیا جائے گا،سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں، مستقبل کے لیڈرز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔اس موقع پر کرکٹر فخر زمان نے طالب علموں کے سوالوں کے جواب دیئے اورکہاکہ بین الاقوامی کرکٹ میں سٹریس بہت ہوتا ہے ، بابر اعظم ایک بڑا کھلاڑی ہے ،پی ایس ایل کے لیے ٹریننگ کر رہا ہوں۔ فخر زمان نے لاہور قلندرز ٹیم کی ٹی شرٹس پر دستخط کیے اور انہیں طالب علموں میں تقسیم کیا۔