تم پر فخر ہے :بابراعظم نے حسن نوازکی تصویرشیئرکردی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)نوجوان بیٹر حسن نواز کی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شاندار سنچری پر بابر اعظم اور محمد رضوان نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔
ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے انسٹاگرام سٹوری پر حسن نواز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حسن اور پاکستان ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھائی،اس کے علاوہ بابر اعظم نے بھی انسٹاگرام سٹوری پر حسن نواز اور محمد حارث کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ \"تم پر فخر ہے \"۔واضح رہے کہ محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر سلمان علی آغا کو کپتان بنایا گیا ہے جبکہ بابر اعظم کو بھی کیویز کے خلاف ٹی ٹونٹی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے ۔