بنگلہ دیشی عدالت کا کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم
ڈھاکا (سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیشی عدالت نے باؤنس چیک کیس میںکرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دے دیا ۔
شکیب الحسن ملک کی بھارت فرارہونے والی سابق حکمران شیخ حسینہ کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق قانون ساز ہیں، جس کی وجہ سے وہ عوامی غصے کا ہدف بنے ہیں ۔