چوتھا ٹی 20 : پاکستان آج سیریز برابر کرنے کیلئے پر عزم

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ٹیم آج نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز 2-2 سے برابر کرنے کا عزم لیے چوتھے ٹی ٹونٹی میں ماؤنٹ منگونی میں مد مقابل ہوگی۔۔
ابتدائی دو میچز میں ہوم ٹیم کی یکطرفہ کامیابیوں کے بعد پاکستان نے آکلینڈ میں ہونے والے تیسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو چاروں شانے چت کیا تھا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 11 بجکر 15 منٹ پر شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں 204رنز کا ہدف کم ازکم اوورز میں حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔