آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں شاہ رخ کا کوہلی کیساتھ ڈانس

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارت کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی کے ساتھ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں ڈانس کر کے ایونٹ کا دھماکے دار آغاز کر دیا۔
کولکتہ کے ایڈنز گارڈنز میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں شوبز انڈسٹری کی بڑی شخصیات نے پرفارمنس دی،ان میں گلوکارہ شریا گھوشال اور کرن اوجلا جبکہ ادارہ ڈِشا پٹانی شامل تھی۔بعد ازاں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے رائل چینلنجرز بینگالورو کے ویرات کوہلی اور کولکتہ نائٹ رائڈر کے رنکو سنگھ کو سٹیج پر بلایا اور ان کے ساتھ دو مختلف گانوں پر ڈانس کیا۔مداح اس وقت بے قابو ہوگئے جب شاہ رخ خان نے ویرات کوہلی کے ساتھ ‘جھومے جو پٹھان’ پر ڈانس کیا۔