پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایاجائے ،ٹیکس ایڈوائزرز

لاہور(آئی این پی)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لانا نا گزیر ہے۔
،بجلی ،گیس کی قیمتوں میں کمی کا خواب بھی ادھورا ہے ، ریونیو شارٹ فال میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،ایف بی آر کے افسران من مرضی کے آرڈر اور نوٹسز کرنے کے باوجود ٹیکس اہداف پورے کرنے میں ناکام کیوں ہیں ؟۔ ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کا بہانہ کر نت نئے ٹیکسز ،شرائط عائد کی جارہی ہیں، ایف بی آر کے بے جا اختیارات سے حالات خراب ہو رہے ہیں ،ودہولڈنگ ٹیکسز کے ریٹس میں اضافہ کرکے موجودہ ٹیکس دہندگان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ یہ تمام حربے جب کامیاب ہوتے ہیں جب بزنس سرگرمیاں عروج پر ہوں ،کاروبار پھل پھول رہے ہیں۔