اسٹاک ایکسچینج میں 34پوائنٹس کی تیزی ،10ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج میں 34پوائنٹس کی تیزی ،10ارب منافع

کراچی(بزنس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سیشن اتارچڑھاؤ کے بعد بالآخر مثبت زون میں بند ہوا۔ روول اوورویک ، عید تعطیلات اور لیورج ادائیگیوں کے سبب سرمایہ کاروں نے بڑھ کر خریداری سے گریز کیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دن بھر اتار چڑھاؤ کا شکار مارکیٹ محدود حد کے ساتھ تیز ہوئی جس کے باعث 48.32فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں تاہم حصص کی مالیت 10ارب 18کروڑ 73لاکھ 77ہزار 415روپے بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا تاہم فرٹیلائزر ، آئل اینڈ گیس سمیت دیگر شعبوں میں پرافٹ ٹیکنگ سے جاری تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی،ایک موقع پر 221پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں کمرشل بینکوں کے حصص کی دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی محدود تیزی میں تبدیل ہوگئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 34پوائنٹس کے اضافے سے 117806پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 50پوائنٹس کے اضافے سے 36346پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 51 پوائنٹس کے اضافے سے 73340پوائنٹس پر بند ہوا۔تاہم اسکے برعکس کے ایم آئی 30انڈیکس 52.22پوائنٹس کی کمی سے 183106.29پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم7.49فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز 32کروڑ 99لاکھ 90ہزار 527 حصص کے سودے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں