رواں سال ترسیلات زر کا حجم 35ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان

لاہور( این این آئی)سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم رواں مالی سال 35 ارب ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے ۔
بینکاری سہولیات کی فراہمی سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر کی ماہانہ وصولیاں ایک ایک ارب ڈالرتک بڑھائی جاسکتی ہیں۔اقتصادی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانی ہر ماہ بالترتیب اوسطاً700اور 600ملین ڈالر کی رقوم پاکستان بھیجتے ہیں جن کو با آسانی ماہانہ دو ارب ڈالر تک توسیع دی جاسکتی ہے۔