آرگینک خوراک، مصنوعات کیلئے موثر قانون سازی کی ضرورت، نجم مزاری

لاہور( این این آئی) انٹر پینیور و آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں آرگینک خوراک اور مصنوعات کیلئے موثر قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔
برآمدات کے لئے آرگینک خوراک اور مصنوعات کی سرٹیفکیشن پر مبنی پیداوار، لیبلنگ اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں کام کرنا ہوگا ، قانون سازی کے ذریعے پیسٹی سائیڈ کے بے جا استعمال کو روکا جا سکتا ہے ۔