سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر،ڈالر سستا

سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر،ڈالر سستا

کراچی (بزنس رپورٹر) انٹربینک میں جمعرات کو ڈالر کی قدرگھٹ گئی ،بین الاقوامی سطح پر خالص سونے کی وقفے وقفے ڈیمانڈ آنے ، افراط زر بڑھنے کے خدشات، کسادبازاری اور مختلف ممالک کی حکومتوں کی خریداری۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سرگرمیوں کے باعث بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر4پیسے کی کمی سے 280.26 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 31ڈالر کے اضافے سے 3052ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 3200روپے کے نمایاں اضافے سے 3لاکھ 21ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2743روپے کے اضافے سے 2لاکھ 75ہزار 205روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 105روپے کے اضافے سے 3580روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں