سیاسی اسٹیک ہولڈرز معاشی مفادات کو ترجیح دیں ،اسلام آباد چیمبر

اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد چیمبر کے صدر ناصر منصور قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔
جمعرات کو جاری بیان کے مطابق انہوں نے تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرکے ملکی معاشی مفادات کو ترجیح دیں۔استحکام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال سرمایہ کاری، تجارت اور صنعتی ترقی کو روکتی ہے ، لہذا قومی ترقی کے لیے اتفاق رائے کی تشکیل ضروری ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اہم سیاسی قوتوں کے درمیان بات چیت کو فروغ دینا قومی چیلنجوں سے نمٹنے اور اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے تمام سیاسی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی معاشی خوشحالی کو محفوظ بنانے کے لیے بات چیت کو اپنائیں ۔