آئی آر آئی ایس پورٹل میں تکنیکی خرابیاں دورکرنیکا مطالبہ

آئی آر آئی ایس پورٹل میں تکنیکی خرابیاں دورکرنیکا مطالبہ

کراچی(بزنس رپورٹر )کراچی چیمبرکے صدرجاوید بلوانی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے آئی آر آئی ایس پورٹل میں جاری تکنیکی مسائل کا فوری نوٹس لیں ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جو ٹیکس امور کی تعمیل میں شدید خلل ڈال رہی ہیں۔صدر کے سی سی آئی نے وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں نشاندہی کی کہ ٹیکس امور کی تعمیل کرنے والے ہزاروں کاروباری ادارے آئی آر آئی ایس سسٹم میں سنگین خامیوں کی وجہ سے اپنے سیلز ٹیکس ریٹرنز بروقت جمع کرانے سے قاصر ہیں، بالخصوص پورٹل نے یونٹ آف میزرمنٹ کو صرف کلوگرام تک محدود کر دیا ہے جو کہ بہت سے صنعتوں بشمول بلک پروڈکٹس، دوا سازی، جوتے بنانے والی صنعتوں وغیرہ کے لیے ناقابلِ عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ تکنیکی غلطی ہماری صنعتوں کی نوعیت کی بنیادی سمجھ کی کمی کو ظاہر کرتی ہے ۔ 20 مارچ 2025 کو ایف بی آر نے اس مسئلے کو تسلیم کرتے ہوئے اسے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اب تک کوئی بہتری نظر نہیں آئی ۔صدرکے سی سی آئی نے ایف بی آر کے اعلیٰ افسران کے غیرسنجیدہ رویے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔انہوں نے اسلام آباد میں ایف بی آر ہیڈ آفس کے ایک حالیہ دورے کا ذکر کیا جہاں وہ ممبر آئی آر آپریشنز سے ملنے صبح 9 بجے وقت پر پہنچے لیکن ایک گھنٹہ انتظار کے بعد بھی متعلقہ افسر اپنے دفتر میں نہیں آئے صدرکے سی سی آئی نے آئی آر آئی ایس پورٹل میں تکنیکی خرابیوں کے فوری حل، ذمہ دار ایف بی آر افسران کے محاسبے اور مستقبل میں ایسے مسائل کو روکنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز پر مبنی اصلاحات کے نفاذ کا مطالبہ کردیا ہے ۔انہوں نے ایف بی آر اور تاجر برادری کے درمیان ایک پیشہ ورانہ اور جوابدہ رابطہ میکانزم قائم کرنے پر بھی زور دیا۔ ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم مداخلت کریں گے تاکہ یہ مسئلہ مزید تاخیر کے بغیر حل ہو سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں