پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے ،او سی اے سی

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے ،او سی اے سی

کراچی(بزنس رپورٹر)آئل انڈسٹری پر ٹیکسز کا بوجھ ناقابلِ برداشت ہوگیا ہے ،اسی ضمن میں ملکی توانائی کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم آئل کمپنیزایڈوائزری کونسل نے بجٹ سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور پٹرولیم ڈویژن کو تفصیلی تجاویز ارسال کردیں ہیں۔ ارسال کردہ تجاویز کے مطابق او سی اے سی نے متعلقہ اداروں سے وفاقی بجٹ2025-26 میں آئل انڈسٹری پر عائد اضافی ٹیکسوں کے خاتمے اور مراعات کی بحالی کی اپیل کردی ہے ۔ ارسال کردہ خطوط میں متن اپنایا گیا کہ حالیہ برسوں میں آئل مارکیٹنگ، ریفائننگ اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر ٹیکسز کا بوجھ نہ صرف غیر معمولی حد تک بڑھ چکا ہے بلکہ یہ صنعتی بقا کیلئے بھی خطرہ بن چکا ہے ۔ تجاویز میں او سی اے سی نے حکومت کی توجہ مبذول کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ سپر ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے تاکہ کاروباری لاگت میں کمی ممکن ہو اور سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنایا جا سکے ۔ دوسری جانب موٹر اسپرٹ، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائے تاکہ ٹیکس کا نظام سادہ اور یکساں ہوجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں